Community News

RSS

اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔

7 Jan 2020

 اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ ، سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے 21 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں پہنچے گے۔ اس تین روزہ عالمی معاشی کانفرس میں انہیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس [...]


سویڈش وزارت خارجہ کے حکام سے مسئلہ کشمیر پر برکت حسیئن اور ڈاکٹر عارف کسانہ کی ملاقات

29 Aug 2019

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سویڈن جموں کشمیر کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس بارے میں اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔ سویڈن نے سٹاک ہوم میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں جموں کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ [...]


اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر سویڈن کی جانب سے جموں کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش

26 Aug 2019

اولف پالمے انٹر نیشنل سینٹر سویڈن کی جانب سے جموں کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویشکونسلر برکت حسین اور ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے بھارتی اقدامات سے پیدا سنگین صورت حال سے آگاہی دیپالمے سینٹر کی جانب سے کشمیر کی صورت حال پر عالمی سیمینار منعقد کروانے کا عندیہ سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اولف [...]


مسئلہ کشمیر پر بریفنگ

13 Aug 2019

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) ریاست جموں کشمیر کی موجود صورت حال خصوصا وادی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریوں اور بھارتی ظلم و تشدد سے پیدا ہونے والی صورت حال سے سویڈش حکومت اور اداروں کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک مربوط پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کشمیر کمیٹی کے سابق صدر کونسلر [...]


سویڈن میں اخوت کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

7 Aug 2019

سویڈن میں اخوت کی رکنیت سازی مہم کا آغازاسٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی ) اخوت دنیا کی سب سے بڑی قرضہ حسنہ دینے والی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ سماجی شعبہ کے ساتھ اخوت تعلیمی شعبہ میں بھی [...]


پاکستان میلہ 17 اگست بروز ہفتہ کو حسبی کرکٹ گراونڈ میں ہوگا

6 Aug 2019

سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) پاکستان میلہ کمیٹی سٹاک ہوم حسب روایات سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ 17 اگست بروزہفتہ بارہ بجے حسبی کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا اور شام سات بجے تک جاری رہے گا۔ سویڈن میں ہونے والا میلہ پاکستانی ثقافت کا ترجمان ہے اور یہاں مقیم پاکستانیوں کا سب سے [...]


بسنت میلہ کی تیاریاں مکمل ، عوام کا انتظار دیدنی

5 Aug 2019

  سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ کلچرل ایسوسی ایشن کی زیرِاہتمام بتاریخ 10اگست بروز ہفتہ کو ہالندا گراﺅنڈ، اسٹاک ہوم میں بسنت میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ میلہ دو بجے دوپہرسے شام آٹھ بجے تک جاری ہے گا۔بسنت میلہ میں مختلف تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے جبکہ آسمان پر رنگی برنگی [...]


ڈاکٹر شفقت احمد کا اعزاز

17 Jul 2019

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقت احمد کو یورپین ایسوسی ایشن کے ذیابیطس سے متعلق تحقیق کے ادارے EASD نے رائزنگ سٹار ریسرچ ایوارڈ سے نوازا ہے اور انہیں طبی تحقیق کے لئے تیس ہزار یورو کی گرانٹ دی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سویڈن سے ساتویں شخص ہیں جبکہ پہلے پاکستانی [...]


حافظ محمد عمر سویڈن وسطی شہر اورے برو میں اخوت سویڈن کے نمائندہ مقرر

16 Jul 2019

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے سویڈن کے وسطی شہر اورے برو میں حافظ محمد عمر کو اخوت سویڈن کا نمائندہ مقرر کیا ہے تاکہ وہاں اخوت فاونڈیشن کے پیغام کو عوام الناس تک موثر انداز میں پہنچایا جاسکے۔ حافظ محمد عمر نے فارمیسی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے [...]


وہ جو اڑ گئے کی تقریب رونمائی

15 Jul 2019

اسٹاک ہوم (عارف محمود کسانہ، نمائندہ خصوصی) سویڈن میں مقیم نوجوان شاعر شکیل خان شکو کی کتاب”وہ جو ا±ڑ گئے“کی تقریب رونمائی پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی PICS کے زیر اہتمام اسٹاک ہوم میںمنعقد ہوئی۔اس پروقار تقریب میں یورپ کے مختلف ممالک سے شعرا ءاور سویڈن میں مقیم ادبی، سیاسی اور صحافتی شخصیات نے شرکت [...]


ڈاکٹر عاصم اعجاز سویڈن کے شہر اپسالا میں اخوت کے کوآرڈی نیٹر مقرر

2 Jul 2019

اخوت فاﺅنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے اور وہاں رہنے والی پاکستانی کمیونیٹی کو اخوت کے لئے متحرک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈن کے اہم شہر اپسالا جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے وہاں ڈاکٹر عاصم اعجاز کو اخوت سویڈن کا کوآرڈی نیٹر یا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ [...]


اخوت سویڈن کی مشاورتی کونسل کا قیام

5 Jun 2019

دنیا بھر میں قرض حسنہ دینے والا سب ادارہ اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان ہے جو ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اخوت کے تحت سماجی اور فلاحی بہبودکے بہت سے اہم منصوبے قائم ہیں اور اب اخوت یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے سے پاکستان میں مستحق طلبہ پر مفت اعلیٰ تعلیم کے [...]


اسٹاک ہوم میں کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی

24 Apr 2019

  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم افسانہ نگار، کالم نگار، ادیب اور افسانہ نگار طارق مرزا آج کل اسکینڈے نیویا کے دورہ پر ہیں۔ سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک متحرک تنظیم پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی سٹاک ہوم نے ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب [...]


شوکت خانم کراچی : میں اسٹاک ہوم میں ایک بڑا پروگرام

9 Apr 2019

شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کراچی کے لئے عطیات اکھٹے کرنے کے سلسلہ میں اسٹاک ہوم میں ایک بڑا پروگرام منعقد ہوا۔ فرینڈز آف شوکت خانم سویڈن کے تحت ہونے والے اس پروگرام میں پاکستانی فلم اور ٹی وی کے صف اول اداکاروں مایہ علی اور شہریار منور نے خصوصی شرکت کی۔ سویڈن [...]


افضل فارقی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری لینے پر مبارک باد

1 Apr 2019

رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجیKTH ،سویڈن کی بین الاقوامی شہرت کی حامل انجنئرنگ یونیورسٹی ہے۔ اس یونیورسٹی کے طلبہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا بھر میں اپنا نام پیدا ہے جن میں بہت سے پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں۔ انہیں طلبہ میں سے ایک محمد افضل فاروقی بھی ہیں جنہوں نے اس یونیورسٹی [...]


اخوت سویڈن کے زیر اہتمام اسٹاک ہوم میں ہونے والی تقریب

19 Mar 2019

اسٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی)ا قوام کی تعمیر تعلیم وتربیت سے ہوتی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع ان طلبہ کے لئے بھی یکساں ہونے چاہیں جو مالی دشواریوں کے باعث اس سے محروم رہتے ہیں۔ غربت اور جہالت کے خلاف جہاد کرکے ہی ہم پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار [...]


اسٹاک ہوم کے علاقہ میں پاکستانی نوجوان کا قتل

15 Feb 2019

رپورٹ : عارف محمود کسانہ  اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ میسٹا میں ایک سولہ سال نوجوان کی لاش ملی ہے۔ مقتول کا نام اسد گجر ولدمحمد ارشد گجر ہے اور ان کا آبائی تعلق پاکستان کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں برنالی سے ہے۔ یہ خاندان کچھ عرصہ قبل یونان سے سویڈن منتقل ہوا تھا اور [...]


لالہ مشتاق کو سپردخاک کردیا گیا

8 Feb 2019

 اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ آلبی میں مقیم چوہدری مشتاق علی جن کا تین فروری کو انتقال ہوگیا تھا ان کی نماز جنازہ 8 فروری بروز جمعہ ترک مسجد فتیا میں ادا کردی گئی اور قریبی قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کاآبائی [...]


یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد تقریب

7 Feb 2019

اسٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستانی اور کشمیری افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ابوبکر بٹ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور کاشف بھٹہ نے کشمیر کے بارے میں نظم پیش کی۔ سفارت خانہ کے ڈیپٹی ہیڈ آف مشن عرفان [...]


حمزہ علی عباسی اورڈاکٹر امجد ثاقب ۹ مارچ کواسٹاک ہوم آئیں گے

22 Jan 2019

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار، اینکر ، اورڈائریکٹر حمزہ علی عباسی 9 مارچ کو اسٹاک ہوم میں تشریف لارہے ہیں۔ وہ اسٹاک ہوم میں اخوت سویڈن کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے جو پاکستان کے نادار اور مستحق لوگوں کی امداد اور اخوت یونیورسٹی لاہور کی تعمیر کے لئے [...]


متحدہ عرب امارات کا سینتالیس ویں قومی دن

3 Dec 2018

متحدہ عرب امارات کے سینتالیس ویں قومی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب اسٹاک ہوم کے گرینڈ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ سویڈن میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں، سویڈش وزارت خارجہ کے اعلی حکام، سویڈش اداروں کے سربراہان، سویڈن میں مقیم متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور دیگر اہم عمائدین اس تقریب میں شریک [...]


کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری

18 Nov 2018

#arifkisana دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر اسلامی معلومات کے تناظر میں ڈاکٹر عارف کسانہ صاحب کی کتاب سبق آموز کہانیاں کی موبائل اپلیکیشن جاری کردی گئی ہے۔ موبائل ایپ کا اجراءسویڈن کے دارالحکومت کی اسٹاک ہوم مسجد میں امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم معروف اسلامی سکالر، مصنف اور حقوق انسانی کے راہنما [...]


افکار تازہ اور سبق آموز کہانیاں آزاد کشمیر کے تمام کالجوں کی لائیبریوں میں شامل

14 Nov 2018

  حکومت آزاد جموں کشمیر نے اپنے ایک حکم نامہ میں عارف کسانہ کی لکھی ہوئی کتابوں افکار تازہ اور سبق آموز کہانیاں کو آزاد کشمیر کے تمام کالجوں کی لائیبریوں اور خورشید نیشنل لائبریری جلال آباد، مظفرآباد میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ نوٹیفیکیشن سیکریٹری ہائر ایجوکیشن آزاد حکومت جموں کشمیر نے جاری [...]


اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ایک اہم عالمی سیمیناربتاریخ 17 نومبر بروز ہفتہ

7 Nov 2018

اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ایک اہم عالمی سیمیناربتاریخ 17 نومبر بروز ہفتہ ساڑھے تین بجے اسٹاک ہوم مسجد، میدبوریا پلاتس کے سیمینار ہال میں منعقد ہورہا ہے۔ اس سیمینارکے موضوعات میں اسلام فوبیا ، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے مسائل اور برما کے روہنگا مسلمانوں کی صورت حال شامل ہے۔ اس [...]


سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن - اہم سیمینار بتاریخ 16 نومبر

29 Oct 2018

سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن اور یورپی روہنگا کونسل کے تعاون سے ایک اہم سیمینار بتاریخ 16 نومبر بروز جمعہ چار بجے منعقد ہورہا ہے۔ یہ سیمینار ایلوخو نمائشی مرکز (196LVSJ214 M196SSAN ) میں منعقد ہوگا۔ سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن کے صدر ابوالکلام کے مطابق اس سیمینار سے امریکہ میں مقیم ممتاز سکالر اور حقوق انسانی [...]


سبق آموز کہانیاں کے فارسی ترجمہ کی تہران میں تقریب رونمائی

22 Oct 2018

دین اسلام کے بارے میں بچوں کے سوالات کو دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں عارف محمود کسانہ کی شائع ہونے والی کتاب سبق آموز کہانیاں کا فارسی ترجمہ تہران یونیوسٹی کی طالبات محترمہ زینب شکاری اور محترمہ فاطمہ طاہری پور نے کیا ہے۔ فارسی زبان میں شائع ہونے والے اس ایڈیشن کی تقریب [...]


فسک سیترا میں حسن قرات کا ایک عظیم الشان پروگرام

16 Oct 2018

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قائم مسلم ایسوسی ایشن ناکا نے فسک سیترا کے عوامی ہال میں حسن قرات کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جس میں خواتین میں شریک تھیں۔ قرآن حکیم کی تلاوت کے حوالے سے اس باربرکت اور روحانی محفل کے خصوصی مہمان مدینہ منورہ سے شیخ محمد سعد نعمانی [...]


فسک سیترا میں ایک عظیم الشان پروگرام

11 Oct 2018

 اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ فسک سیترا میں ایک عظیم الشان پروگرام بتاریخ 14 اکتوبر بروز اتوار شام 6 بجے فولکت ہاوس میں منعقد ہوگا جس کے خصوصی مہمان مدینہ منورہ سے شیخ سعد نعمانی ہوں گے۔ جناب شیخ سعد نعمانی دنیا بھر میں واحد ایسے قاری ہیں جو 100 کے قریب دنیا کے مشہور [...]


رواں سال کے فزیالوجی اور میڈیسن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا۔

1 Oct 2018

رپورٹ : عارف محمود کسانہپیر مورخہ یکم اکتوبر کو کارولنسکا انسٹیٹیوٹ اسٹاک ہوم میں نوبل اسمبلی نے رواں سال کے لئے فزیالوجی اور میڈیسن کے شعبہ کے لیے نوبل انعام کا اعلان کردیا ہے۔ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر اور نوبل اسمبلی کے سیکریٹری تھامس پرلمان نے یہ علان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کا [...]


پروفیسر نبیلہ رحمان کے اعزاز میں تقریب

12 Sep 2018

پاکستانی دنیا میں کہیں بھی رہ رہے ہوں وہ اپنی زبان اور ثقافت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور جب بھی کوئی علمی شخصیت پاکستان سے ان کے پاس آتی ہے تو وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بڑی تقریب منعقد کرلیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک نمائندہ [...]


← Earlier posts

 Some of the News can be read by visiting this link
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.714664135260067.1073741826.100001494620772&type=1&l=f8946743f2

English News Section 
https://www.facebook.com/media/set/?set=a.808487799211033.1073741832.100001494620772&type=1&l=c4bedbb627

 

 


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)