اسٹاک ہوم میں کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم افسانہ نگار، کالم نگار، ادیب اور افسانہ نگار طارق مرزا آج کل اسکینڈے نیویا کے دورہ پر ہیں۔ سویڈن میں پاکستانیوں کی ایک متحرک تنظیم پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی سٹاک ہوم نے ان کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی منعقد کی۔ اس پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض آصف شبیر نے بہت خوبصورتی سے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تبسم ضیا کی تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔ آصف شبیر نے معزز مہمان طارق مرزا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا رنگ رنگیلی ان کی چوتھی تصنیف ہے جو جاپان، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی سیاحت کے بارے میں ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے قاری کو ان تینوں ممالک کی گھر بیٹھے تفصیلی سیر ہوجاتی ہے۔ کالم نگار اور شاعر سائیں رحمت علی نے طارق مرزا کو ان کی چوتھی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کتاب کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کتاب سے کچھ اقتباسات بھی پڑھ کر سنائے۔ عارف کسانہ نے کہا کہ طارق مرزا آسٹریلیا میں اردو زبان کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے اخبارات میں کالم لکھتے ہیں اور ان کی کتابیں خوشبو کا سفر، تلاش راہ، سفر عشق اور دنیا رنگ رنگیلی ان کے صاحب طرز ادیب ہونے کا ثبوت ہیں۔ کتابیں ہی کسی معاشرہ کو ترقی کی طرف لے کر جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہما رے ہاں کتب بینی کم ہوتی جارہی ہے لہذا ہمیں کوشس کرنی کرنی چاہیے کہ مطالعہ کا رجحان بڑھے۔ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کے لئے اور زیادہ لکھنا چاہیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی طارق مرزا نے عارف کسانہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکینڈے نیویا کے دورہ کی دعوت دی اور کوپن ہیگن، سٹاک ہوم اور اوسلو میں ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرانے کا اہتمام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ دنیا بھر میں اردو لکھنے والے آپس میں باہمی رابطہ میں ہیں۔ انہوں میں آسٹریلیا میں اردو ادب کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وہاں مذہبی حوالے دے بہت ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور مسلمانوں میں فرقہ واریت کا کوئی تصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے مشاہدہ اور تجربات کو اپنے قلم کے ذریعہ عوام تک پیش کیا ہے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری کتابیں پا کستان کے معتبر اشاعتی اداروں نے شائع کی ہیں۔ انہوں نے دنیا رنگ رنگیلی کی تقریب رونمائی منعقد کرنے پر پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی سٹاک ہوم کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں پاک سویڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر عامر جبار ملک نے کہا کہ یہ ہما رے لئے باعث مسرت ہے کہ ہمیں ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کیا کہ ہماری سوسائیٹی ثقافتی، سماجی، تفریحی اور ادبی سرگرمیوں کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں کہا کہ ہمارے طارق مرزا سے مل کر اور ان کی آسٹریلیا میں اردو ادب کے لئے خدمات کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ عامر جبار ملک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں کشمیر کمیٹی کے سابق صدر کونسلر برکت حسین، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر شہزاد انصاری، مرزا محمود، ثنا اللہ رانجھا، رانا یاسین، چوہدری شاہد، چوہدری رفاقت، چوہدری ذکا اللہ اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد شریک ہوئے۔

https://urduqasid.se/dunya-rang-rangeeli/

24 Apr 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)