About My Self

Its not a just Website but it´s a mission. Mission for awareness and promotion of Knowledge.
The Idea and inspiration is taken from Allama Iqbal's verse
جہان تازہ کی ہے افکار تازہ سے نمود      کہ سنگ و خشت سے ہوتے نہیں جہاں پیدا                              ARIF MAHMUD KISANA
Columnist, Writer, Author and Social Worker:
Professional Life;
Trangenic Research Officer (lab Engr) in Medical Reseach
in Gene Targeting, Medical Genetics, Embryology, IVF & Assisted Reproduction Technologies.
at  Karolinska Institute
- A Leading Medical University, Stockholm, Sweden

Member International Society for Trangene Technologies (ISTT).
Social and other Aspects: 
President Akhuwat Sweden www.akhuwat.se
President Stockholm Study Circle Sweden www.sss.n.nu 
Columnist Daily Ausaf, Blogger Dawn and Express 
Member Foreign Press Association (FPA), Sweden
Member Overseas Pakistanis Advisory Council (OPAC)
OVERSEAS PAKISTANIS FOUNDATION
Ministry of Overseas Pakistanis & Human Development
Former Veterinary Officer (Health) 
Government of Punjab, Pakistan
My Work & Passion:
Motivational Speaker, Blogger, Columnist, Writer
My Books Published;
Afkare Taza  افکار تازہ (Collection of my Columns and essays) 
My 2 Books Published by National Book Foundation Islamabad, Pakistan. These are  Islamic Stories book for Children, SABAQ AMOZ KAHANIAN 1 & 2 سبق آموز کہانیاں
Alhamdulillah, these Best seller Books and 3rd Edition of first Book is being published.
The fist book has been translated into English with the titel,
A Collection of Delightful Stories for Children: Based on Islamic thought.
This book has been translated into many languages and now available  in Urdu, English, Arabic, Persian, French, Hindi, Bengali, Gojree, German, Norwegian, Swedish, Danish, Japanese, Sindhi, Punjabi and soon in Spanish, Italian, Uzbek, Turkish, Kashmiri, Russian and other languages.  In addition, soon will be available in Braille Script for the Visually Impaired in English and Urdu. Alhamdulillah, this will be the only book written for children in Urdu which has been translated into so many languages
The Mobile APP for first book is also available. Here is link for Android phones & tabs
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kisana.islamic.books.kids.quran.stories
For iphones & ipads here is IOS version to Download
https://itunes.apple.com/us/app/islamic-stories-for-kidz/id1437443847 
The 2nd Book for children has been translated into 3 langues so far.
Books are available at Amazon and here is link.
https://www.amazon.com/gp/aw/s/ref=is_s?k=Arif+Kisana+  
I have also my Youtube Channel, here is link to visit,
https://www.youtube.com/user/gogle30
Some about me at wikipedia 
https://bit.ly/2IrHSPE 
Follow me at Facebook Page:
https://www.facebook.com/afkaretaza 
Contact: Email  arifkisana@gmail.com

 


کچھ اپنے بارے میں

نام عارف محمود کسانہ ہے اور1995ء سے سٹاک ہوم ، سویڈن میں رہائش پذیر ہوں۔
پیدائش :  1964ء سیالکوٹ
تعلیم : ابتدائی تعلیم چونڈہ اور کوریکی ضلع سیالکوٹ ۔ چھٹی سے دسویں تک گورنمنٹ پائیلٹ ہائی سکول بھمبر آزاد کشمیر۔میٹرک 1980ء میں کیا۔ ایف ایس سی (پری میڈیکل) گورنمٹ مرے کالج سیالکوٹ ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے چار سال میں پروفیشنل گریجوایشن کرنے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے 1988ء میں ویٹرینری آفیسر ہیلتھ کی حیثیت سے ملازمت اختیار کی ۔کالج آف ویٹرینری سائنسز لاہور( موجودہ یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز) سے1990ء میں ایم ایس سی (آنرز) کیا۔ لاہور قیام کے دوران اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے کشمیری زبان و ادب میں سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ حاصل کیا ۔ سرٹیفیکیٹ کورس میں سلور میڈل بھی حاصل کیا۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے قاری کورس اور عربی زبان میں ایک سالہ ڈپلومہ بھی کیا۔
پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی اے اور ایم اے( تاریخ ) کیا۔
 سویڈن میں 1995 میں ٓانے کے بعد یہاں کی معروف میڈیکل یونیورسٹی ، کارولنسکا اینسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم سے ایمبریالوجی میں پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ اور چند اور کورسسز بھی کئے۔ سٹاک ہوم یونیورسٹی سے بھی ایک کورس کیا۔
پیشہ وارانہ حیثیت: پاکستان میں چھ سال تک ویٹرینری آفیسر ہیلتھ کی حیثیت سے کام کیا۔ ایک سال سعودی عرب میں بھی اسی نوعیت کی ملازمت کی۔ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سٹاک ہوم میں میڈیکل ریسرچ کے شعبہ جینیٹک انجنئرنگ میں 2001ء سے وابسطہ ہوں۔واضع رہے کہ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ سویڈن کی اور دنیا کی معروف میڈیکل یونیورسٹی ہے جو ہر سال فزیالوجی اور میڈیسن کے نوبل انعام کا فیصلہ کرتی ہے۔
زمانہ طالب عملی میں تقاریر اور مباحثوں میں سرگرمی سے حصہ لینا شروع کیا۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی کے اکثر تقریر مقابلوں میں پہلا انعام مقدر بنتارہا اس طرح بہت سے سرٹیفیکیٹ، میڈل اور دیگر انعامات حاصل کیے۔ رزعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اپنے ٹیوٹوریل گروپ کا جنرل سیکریٹری بھی منتخب ہوا۔ اسی دوران مختلف اخبارات و رسائل میں لکھنے کا بھی سلسلہ جاری رہا۔
صحافت اور لکھنا: سویڈن آکر جنگ لندن سے منسلک ہوگیا۔ شمالی یورپ کی خبریں اورسویڈن کی ڈائری نے قارئین میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ اب روزنامہ اوصاف کے ادارتی صفحہ پر میرا ہفتہ وار کالم افکار تازہ کے نام سے شائع ہورہا ہے اور الحمدللہ بہت مقبول ہے۔ علاوہ ازیں 

روزنامہ اذکار اسلام آباد، لازوال جموں، اردو پوائنٹ، اردو قاصد سویڈن، اردو نیٹ جاپان، کاروان ناروے اور دیگر کئی اخبارات اور آن لائن پورٹل میں میں کالم،بچوں کے لیے اسلامی معلوماتی کہانیاں اور دوسری تحریریں باقاعدگی کے ساتھ شائع ہورہی ہیں۔ دو سال یہاں سے جیو نیوز کے لیے بھی کام کیا جس کی تفصیل ویڈیو رپورٹس کے سیکشن میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ہوں ۔علاوہ ازیں مختلف اخباررات و جرائد اور ریڈیو کے ذریعہ قارئین اور سامعین سے تعلق قائم ہے۔ ایکسپریس نیوز اور ڈان نیوز جیسے میں بلاگ لکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سویڈن کی وزارت خارجہ کے تعاون سے یہاں صحافیوں کی تنظیم فارن پریس ایسوسی ایشن کا رکن ہوں ۔ میری یہ صحافتی سرگرمیاں میرے لیے ایک مشن ہے اور یہ سب رضاکارانہ ہے جن کا کسی قسم کابھی کوئی معاوضہ آج تک کسی بھی نہیں لیا۔ ایک جنون ہے جو فکر اقبال کی روشنی میں افکار تازہ سے جہان تازہ کےحصول کے  لیے مصروف عمل رکھے ہوئے ہے۔
اخبارات و جرائد میں میں میرے شائع ہونے والے اہم مضامین اور کالموں کا مجموعہ افکار تازہ کے نام سے مارچ 2016 میں شائع ہوا۔ اس کے بعد بچوں کے لئے دو کتابیں
 سبق آموزکہانیاں1 اور 2 شائع ہوئیں جو حکومت پاکستان کے ایک سرکاری ادارے نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد نے شائع کیں۔ 
پہلی
 کتاب سبق آموز کہانیاں 1 کا انگریزی ترجمہ

A Collection of Delightful Stories for Children: Based on Islamic thought
 
کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ اس طرح یہ کتاب اب تک اردو، انگریزی
 نارویجین، عربی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، بنگالی، گوجری،جرمن، سویڈش، ڈینش، جاپانی، سندھی، پنجابی زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہوچکی ہے جبکہ اس کتاب کا ہسپانوی، اطالوی، ازبک، ترکی، کشمیری، روسی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ ہونے کا کام جاری ہے۔ مزید یہ کہ سبق آموز کہانیاں 1 بصارت سے محروم لوگوں کے لئے خصوصی حروف بیرل انگریزی اور اردو میں شائع ہورہی ہے۔ الحمدللہ یہ اردو میں بچوں کے لئے لکھی گئی واحد کتاب ہوگی جس کے اتنی زیادہ زبانوں میں تراجم ہوئے ہیں۔ 
بچوں کے کے لئے دوسری کتاب سبق آموز کہانیاں 2 بھی نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد نے شائع کی ہے اور یہ بھی بہت مقبول ہوئی ہے اور اس کے کتاب کا انگریزی، فارسی اور فرانسیسی ترجمہ مکمل ہوچکا ہے جو جلد شائع کئے جائیں گے۔ 
پر دستیاب ہیں   Amazon یہ  کتابیں جس 
https://www.amazon.com/gp/aw/s/ref=is_s?k=Arif+Kisana+
بچوں کی پہلی کتاب 8 زبانوں پر مشتل موبائل ایپ کی صورت میں 
Islamic stories for kids
کے نام سے دستیاب ہیں جس میں اردو، انگریزی، ہندی، نارویجین، عربی، فارسی، فرانسیسی اور بنگالی میں باۤسانی یہ کہانیاں پڑھی جاسکتی ہیں۔
Here is link for Android phones & tabs
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.kisana.islamic.books.kids.quran.stories
For iphones & ipads here is IOS version to Download
https://itunes.apple.com/us/app/islamic-stories-for-kidz/id1437443847
 پر دستیاب پیں جس کی تفصیل اس لنک میں موجود ہے Amazon یہ تمام کتابیں
https://goo.gl/QH4MV9 

دیگر مصروفیات: 
ایک اور بہت اہم سلسلہ ماہانہ درس قرآن کا ہے جو ۱۱ نومبر 2007ء سے شروع ہوا تھااور ہر ماہ باقاعدگی سے جاری ہے اور جولائی 2018ء تک ہم 120 درس کی نشستیں منعقد کرچکے ہیں۔ سٹاک ہوم سٹڈی سرکلٌ (www.ssc.n.nu )کے منتظم کی حیثیت سے ہر ماہ میری رہائش گاہ پر درس قرآن  منعقد ہوتا ہے جس میں قرآن حکیم پر غور وفکر اورزندگی کے عملی مسائل کا حل تلاش کرنے میں سویڈن میں موجود برصغیر سے تعلق رکھنے والے اہل علم و دانش جن میں ڈاکٹر، انجنئیر ، ماہرین تعلم، سیاستدان، تاجر، طالب علم اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت کرتے ہیں۔ ہم قرآن حکیم کو مضامین کے لحاظ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر موضوع سے متعلقہ قرآن حکیم کی آیات، صحیح احادیث ، فکر اقبال ، علوم جدیدہ اور دیگر متعلقہ معلومات کو شامل کرتے ہیں اور ایک Power Point Presentation کی صورت میں درس قرآن دیا جاتا ہے جو بعد میں ای میل سے ان احباب کو بھی ارسال کردیا جاتا ہے جو شرکت نہیں کرسکتے۔
انسانی خدمت کے عظیم ادارہ اخوت کو بھی سویڈن میں قائم کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور میرے پاس اخوت سویڈن کی ذمہ داری بھی ہے۔
اس ویب سائیٹ کا اجراء انہی سرگرمیوں کو دوسروں تک پہنچانا ہے اور احباب سے گذارش ہے کہ وہ اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کرتے رہیں تاکہ اس سلسلہ میں مزید بہتری سامنے آئے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے مصروف عمل رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے دلوں میں عشق رسول اکرمﷺ کی شمع روشن ہو او ر ہم قرآن حکیم سے زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی لے کر اپنا سفر حیات طے کرتے جائیں اور ایک مرد مومن کی زندگی بسر کریں۔ ہم اپنے حصے کا کام کرتے جائیں کیونکہ
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا          اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے                               
ہم سب مل کر بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔ یقین کامل، جہد مسلسل اور خلوص نیت سے فکری و ذہنی انقلاب ممکن ہے اور اللہ کی رحمت پر ایمان ہے کہ آنے والا کل انسانیت کے لیے بہتر ہوگا۔
ذرات کو سیمابی کردے گی سبک سیری          چھٹ جائے گی رستے کی تاریکی و بے نوری        

Contact: Email  arifkisana@gmail.com
Follow me at Facebook Page: facebook.com/Arifkisana   
میرا یو ٹیوب چینل 
https://www.youtube.com/user/gogle30       


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)