Kids corner

کتاب کا عنوان تجویز کریں

بچوں کے لیے کہانیاں لکھنے کا سلسلہ کچھ عرصہ قبل شروع کیا تھا۔ اگرچہ گذشتہ پندرہ سال سے روزنامہ جنگ اور دیگر اخبارات و جرائد میں کالم
لکھنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن بچوں کے لیے لکھنے کی بہت ضرورت ہے اسی کے پیش نظر یہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ میری یہ کہانیاں دراصل خود بچوں ھی کے سوالات کے جوابات ھیں جو کہانی کی صورت میں لکھی ہیں تاکہ وہ اسے دلچسپی سے پڑھیں مزید یہ کہ ان میں مختلف ممالک اور شہروں کی بھی کچھ تفصیل دی ہے تاکہ ان کے علم میں اضافہ ہو۔ چبوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہو۔
میری کوشش ھے کہ  مستقبل کے معماروں کی تعلیم و تربیت اس انداز کی جائے کہ انہیں دینِ اسلام کی آسان فہم معلومات اس طرح سے ملیں کہ وہ ایک سچے مسلمان، اچھے انسان، محب وطن  اور باوقار شہری بن سکیں۔ 

جو بچے یورپ ، امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم ھیں انہیں اس کی اور بھی زیادہ ضرورت ھے۔ 

بچے ھمارا مستقبل ھیں لیکن اٍن کی دینی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی جارھی آپ اخبارات اور انٹر نیٹ والی ویب دیکھ لیں ، بچوں کے صفحات آپ کو نہیں ملیں گے۔

آگر کہیں ھیں بھی تو وہ غیر مؤثر۔
ہمارے میڈیا اور بڑے لکھاریوں نے بچوں کے لیے لکھنا چھوڑ دیا ہے بلکہ وہ شائد ایسا کرنا وہ اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہوں
اسماعیل میرٹھی، مولانا حالی، علامہ اقبال، صوفی تبسم کی راہ پرآج چلنے والے بہت کم ہیں۔

اس ضمن میری  میرے لکھنے کا مقصد یہ ھے کہ بچوں کے ادب میں خوبصورت اضافہ ھو اور  بچوں کو قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر غیر فرقہ وارانہ معلومات اور تربیت مل سکے۔ ان کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے ایسے جوبات دئے جائیں تاکہ وہ مطمئن ہوسکیں اور وہ اپنے دین کو ذہن اور دل کے اطمینان کے ساتھ قبول کریں۔

اس سلسلہ میں ابھی تک پچیس کہانیاں لکھ چکا ہوں۔ جو ان موضوعات  کے بارے میں ہیں

ہم مسلمان کیوں ہیں۔ ایمان کسے کہتے ہیں۔ اللہ کا قانون کیا ہے۔ اسلام کیا ہے۔ رسول کسے کہتے ہیں۔
ہمارے پیارے رسول۔ اسلام ہی کیوں سچا دین ہے۔ دعا کیوں قبول نہیں ہوتی۔ ہمارے بنی کی ولاد ت۔
کن باتوں سے اللہ نے منع کیا ہے۔ گفتگو کے آداب۔ حرام حلال کیوں۔ روزے کا مقصد۔ سب مسلمان برابر ہیں۔ سر سید احمد خان کون تھے۔ آدم اور فرشتوں کی کہانی۔ جزا اور سزا جنت میں کون سے لوگ جائیں گے۔ اللہ ہمیں نظر کیوں نہیں آتے۔ اللہ قرآن کی روشنی میں ۔ مثالی شخصیت۔
مسلمان دنیا میں کیوں کمزور ہیں۔ علامہ اقبال کون تھے۔ مومن کی زندگی۔ غیر مسلموں سے سلوک۔
بچوں کے حضور۔
ان موضوعات پر لکھی گئی کہانیوں کی کتاب شائع کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ اُس 

کتاب کا عنوان تجویز کریں
یہ کتاب بچوں کے لیے اسلامی، معلوماتی اور ان کے سوالوں کے قرآنی تعلیمات کے تحت جوابات پر مشتمل کتاب ھو گی
ان میں سے کچھ کہانیاں اخبارات و جرائد میں پہلے ہی شائع ہو چکی ہیں
آپ احباب سے گذارش ہے کہ بچوں کے لیے اس کتاب کا کوئی اچھوتا، منفرد اور خوبصورت سا نام تجویز کریں
اس وقت بہت سی کتابیں، بچوں کے لیے اسلامی کہانیاں، بچوں کے لیے دلچسپ کہانیاں، قرآنی کہانیاں وغیرہ کے نام سے موجود ہیں
ہم چاہتے ہیں کہ کوئی مختلف اور قابل توجہ نام ہو
مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے
کہ آپ کتاب کا عنوان تجویز کریں
جو عنوان منتخب ھو گا، اس کے تجویز کرنے والے کو کتاب شائع ہونے کے بعد تحفحہ کے طور پر ارسال کی جائے گی۔

مجھے آپ کی رائے کا انتظار رہے گا
reply email: [javascript protected email address]

 چند ایک کہانیاں جو ؐکتلف اخبارات و جرائد میں شائع ہوئیں ہوئی ان کے لیے ان ویب لنک 
کو دیکھیے

Links of Some of Stories   already Published

http://urdunetjpn.com/ur/2011/01/24/dr-arif-kisana-7/

http://www.urdunetpodcast.com/urdu/showNews.php?newstime=1362523355

http://urdunetjpn.com/ur/2012/10/08/dr-arif-kisana-sweden-53/

http://urdunetpodcast.com/urdu/showNews.php?newstime=1335650237

http://urdunetjpn.com/ur/2013/01/19/dr-arif-kisana-sweden-63/

http://urdunetjpn.com/ur/2012/11/09/dr-arif-kisana-iqbal-day/

http://urdunetjpn.com/ur/2011/01/05/dr-arif-kisana-5/

http://urdunetjpn.com/ur/2011/01/11/dr-arif-kisana-6/

http://www.rehbar.in/8122013/newsdetails.asp?parentid=67832685&boxid=752899&linkid=201417&pageNum=4

 


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)