پاکستان میلہ 17 اگست بروز ہفتہ کو حسبی کرکٹ گراونڈ میں ہوگا

سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) پاکستان میلہ کمیٹی سٹاک ہوم حسب روایات سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ 17 اگست بروزہفتہ بارہ بجے حسبی کرکٹ گراﺅنڈ میں شروع ہوگا اور شام سات بجے تک جاری رہے گا۔ سویڈن میں ہونے والا میلہ پاکستانی ثقافت کا ترجمان ہے اور یہاں مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا سالانہ ثقافتی تہوار اور فیملی فیسٹیول بن گیا ہے ۔میلے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو سویڈن میں متعارف کرانے کے ساتھ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اس میلے میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ موجود ہوتے ہیں۔ کھانے پینے ، کپڑوں، جیولری اور دوسری بہت سی چیزوں کے سٹال میلے کا اہم حصہ ہیں۔میلہ میں لائیو پروگرام تین بجے سے چھ بجے تک ہوگا جس میں ملی نغمے، اسٹیج شو،طنزو مزاح اور دوسری سرگرمیاں شامل ہیں۔بہت سے انعامی پروگرام بھی میلے میں شامل ہوں گے۔پاکستان میلہ کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم کمیونیٹی راہنماﺅں نے شرکت کی اور انتظامی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان میلہ کی کور کمیٹی میں سردار محمد علی لاشاری، چوہدری رحمت علی، آصف بٹ، چوہدری عامر ندیم اور ڈاکٹر افضل فاروقی شامل ہیں۔ منتظمین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے پاکستانی کمیونیٹی اس سال بھی میلہ میں بھر پور شرکت کرے گی۔

6 Aug 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)