لالہ مشتاق کو سپردخاک کردیا گیا
اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ آلبی میں مقیم چوہدری مشتاق علی جن کا تین فروری کو انتقال ہوگیا تھا ان کی نماز جنازہ 8 فروری بروز جمعہ ترک مسجد فتیا میں ادا کردی گئی اور قریبی قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کاآبائی تعلق گجرات کے ایک گاؤں حاجی والا سے تھا اور وہ چوہدری اکبر علی کھٹانہ کے صاحبزادے تھے۔ مرحوم زندہ دل، سادہ طبیعت اور محنتی انسان تھے ۔ وہ ایک طویل عرصہ سے سویڈن میں مقیم تھے اور لالہ مشتاق کے نام سے معروف تھے۔ انہیں کام کے دوران ہی اچانک تکلیف کے باعث ہاسپیٹل جانا پڑا جہاں ان کے دل کا آپریشن ہوا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ سویڈن کے پاکستانیوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
https://www.dailydastak.com/overseas2019/02/199.php