رواں سال کے فزیالوجی اور میڈیسن کے نوبل انعام کا اعلان کردیا گیا۔

رپورٹ : عارف محمود کسانہ
پیر مورخہ یکم اکتوبر کو کارولنسکا انسٹیٹیوٹ اسٹاک ہوم میں نوبل اسمبلی نے رواں سال کے لئے فزیالوجی اور میڈیسن کے شعبہ کے لیے نوبل انعام کا اعلان کردیا ہے۔ کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر اور نوبل اسمبلی کے سیکریٹری تھامس پرلمان نے یہ علان کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کا نوبل انعام دوسائنس دانوں جیمز پی آلیسن اور تاسوکو ہنجو کو دیا جائے گا۔ انہیں یہ انعام جسم انسانی میں ایک پروٹین کے عمل کی وضاحت پر دیا گیا جو مدافعتی نظام میں روک تھام کرتی ہے اور جس سے سرطان کے مرض کے علاج میں بہت معاونت مل سکے گی۔ ان کی اس دریافت سے کینسر کے مریضوں کو بہت فائدہ حاصل ہوگا ۔ جیمز پی آلیسن نے ایک پروٹین کا مطالعہ کیا ہے جو ایک قسم کی بریک چلتی مدافعتی نظام کے طور پر کام کرتا ہے. یہاں تک کہ توسوکو ہنجو نے ایک پروٹین کی تحقیق کی ہے اور جو ایک وقفے کی طرح لیکن کسی دوسرے انداز میں کام کرتی ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق ’’ سرطان سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور انسانیت کی بنیادی صحت کے چیلنجوں میں سے یہ ایک ہے۔ ہمارامدافعتی نظام کس طرح سرطان کے خلیات رسولیوں پر حملہ آور ہوتا ہے ۔ اس اصول نے سرطان کے علاج میں نیا اصول قائم کیا ہے جس وجہ سے انہیں سال 2018. کے نوبل انعام کا حق دار قرار دیا جاتا ہے‘‘۔ 
تاسوکو ہنجو جاپان کی کے اوٹو یونیورسٹی سے جبکہ جیمز پی آلیسن امریکہ کی ٹیکساس یونیورسٹی منسلک ہیں۔ دونوں سائنس دانوں کو 10 دسمبر کو نوبل انعامات دینے کی تقریب میں اسٹاک ہوم میں سویڈن کے بادشاہ کارل گستاف XVI یہ انعام دیں گے۔ اکتوبرکے پہلے ہفتہ میں نوبل انعامات کا علان کیا جاتا ہے اور رواں ہفتے 2 اکتوبر کو طبیعات، تین اکتوبر کو کیمیا جبکہ آٹھ اکتوبر کو معاشیات کے نوبل انعامات کا اسٹاک ہوم میں اعلانات کیے جائیں گے جبکہ 5 اکتوبر کو اوسلو میں امن کے نوبل اعلان کا اعلان کیا جائے گا۔

1 Oct 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)