سبق آموز کہانیاں کے فارسی ترجمہ کی تہران میں تقریب رونمائی

دین اسلام کے بارے میں بچوں کے سوالات کو دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں عارف محمود کسانہ کی شائع ہونے والی کتاب سبق آموز کہانیاں کا فارسی ترجمہ تہران یونیوسٹی کی طالبات محترمہ زینب شکاری اور محترمہ فاطمہ طاہری پور نے کیا ہے۔ فارسی زبان میں شائع ہونے والے اس ایڈیشن کی تقریب رونمائی تہران یونیورسٹی ایران میں ہوئی۔ تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف فارن لینگوئجز اینڈ لیٹریچر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اور اساتذ ہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کیومرثی، ڈاکٹر علی بیات اور ڈاکٹر علی کاوسی نژاد نے دونوں طالبات کی کاوش کو سراہتے ہوئے باقی طلبا کوان کی پیروی کرتے ہوئے آگے آنا چاہیے۔ دونوں ابھرتی ہوئی مترجمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترجمہ زینب شکاری اور فاطمہ طاہری پور کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس سے بچوں کے ادب کے حوالے سے اردو اور اور فارسی زبانوں میں مزید قربت پیدا ہوگی۔ یہ کتاب چند دلچسپ اور سبق آموز اردو داستانوں کا فارسی زبان میں ترجمہ ہے اوریہ دنیائے ادب کی ایک بہترین کتاب ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ فارسی زبان جاننے والے بچے، والدین اور اساتذہ دونوں طالبات کی بہترین کاوش سے استفادہ کرسکیں گے اور اسے بہت مفید پائیں گے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ زینب شکاری اور محترمہ فاطمہ طاہری پور نے کہا کہ جب ہم نے اردو میں اس کتاب کو پڑھا تو اسے بہت مفید پایا اور اس کا فارسی میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہماری محنت اب فارسی زبان میں کتاب کی صورت میں دستیاب ہے۔دونوں مترجمین نے اس قدرستائش اور پذیرائی پراپنے اساتذہ اور ساتھی طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔

LINKS

https://www.urduqasid.se/persian-arif-kisana/
http://shanepakistan.com/?p=60136
http://urdunetjpn.com/ur/2018/10/24/arif-kisanas-book-launched-in-iran-tehran/
Daily Ausaf Kashmir

22 Oct 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)