بسنت میلہ کی تیاریاں مکمل ، عوام کا انتظار دیدنی

 

سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ کلچرل ایسوسی ایشن کی زیرِاہتمام بتاریخ 10اگست بروز ہفتہ کو ہالندا گراﺅنڈ، اسٹاک ہوم میں بسنت میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ میلہ دو بجے دوپہرسے شام آٹھ بجے تک جاری ہے گا۔بسنت میلہ میں مختلف تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے جبکہ آسمان پر رنگی برنگی پتنگیں خوب سماں پیدا کریں گی ۔ کھانے پینے کے سٹال بھی میلہ کا حصہ ہونگے۔اس بسنت میلہ کے خصوصی مہمانوں میں سویڈن کی وزیرتعلیم انا ایکستروم ، بلدیہ بوتشر کا کی مئیر ایبا اوستلن اور سویڈش پارلیمنٹ کے رکن سرکان کوسے ہوں گے ۔ بسنت میلہ سویڈن میں مقیم جنوبی ایشیا ئی باشندوں کا ایک بڑا تہوار بن چکا ہے جس کا لوگوں کو سال بھر انتظار رہتا ہے۔ اس میلہ میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بسنت میلہ کمیٹی کے صدر خواجہ مقصود نے کہا کہ میلہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور کہا کہ اس سال عید الاضحی سے ایک روز قبل میلہ منعقد ہونے کہ وجہ سے لوگ زیاد ہ جوش و خروش سے اور بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

5 Aug 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)