مسئلہ کشمیر پر بریفنگ

سٹاک ہوم(نمائندہ خصوصی) ریاست جموں کشمیر کی موجود صورت حال خصوصا وادی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریوں اور بھارتی ظلم و تشدد سے پیدا ہونے والی صورت حال سے سویڈش حکومت اور اداروں کو آگاہ کرنے کی غرض سے ایک مربوط پروگرام وضع کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں کشمیر کمیٹی کے سابق صدر کونسلر برکت حسین اور سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عارف محمود کسانہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ انہیں مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دے سکیں۔ ان ملاقاتوں میں سویڈن کی حکومت کی توجہ بھارتی جیلوں میں قید عظیم کشمیری حریت پسند راہنما یاسین ملک اور دیگر قیادت کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔ ملاقاتوںکا مقصد جموں کشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال سے آگاہی اور مسئلہ کے تاریخی پس منظر کی روشنی میں اس کے ممکنہ حل میں سویڈن کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ مسئلہ کشمیر جلد سلامتی کونسل میں پیش ہورہا ہے اور سویڈن اس وقت سلامتی کونسل کا رکن ہے اس حوالے سے یہ ملاقاتیں بہت اہم ہوں گی۔ برکت حسین اور عارف کسانہ پر مشتمل دو رکنی وفد 21 اگست بروزبدھ کو اولف پالمے انٹرنیشنل سینٹر کی جنرل سیکریٹری Anna Sundstöm سے ملاقات کریں گے۔ کشمیری راہنماﺅں نے سویڈش وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے اور سویڈش وزیر خارجہ مارگوت والستروم سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کی کیبنٹ سیکریٹری Annika Söderنے جلد ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل، سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ، سٹاک ہوم میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور دیگر سویڈش اور عالمی اداروں سے رابطے اور مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دینے کا اہتمام کیا جائے گا۔
#arifkisana


Links

http://urdunetjpn.com/ur/2019/08/14/arif-kisana-from-sweden-41/
https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-08-14/88909/e206.gif
https://urduqasid.se/meeting-for-kashmir-breifing/


13 Aug 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)