سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن - اہم سیمینار بتاریخ 16 نومبر

سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن اور یورپی روہنگا کونسل کے تعاون سے ایک اہم سیمینار بتاریخ 16 نومبر بروز جمعہ چار بجے منعقد ہورہا ہے۔ یہ سیمینار ایلوخو نمائشی مرکز (196LVSJ214 M196SSAN ) میں منعقد ہوگا۔ سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن کے صدر ابوالکلام کے مطابق اس سیمینار سے امریکہ میں مقیم ممتاز سکالر اور حقوق انسانی کے علمبردار ڈاکٹر امام عبدالملک مجاہد، نیدرلینڈ سے یورپی روہنگا کونسل کے ڈاکٹر محمد خبیب، جرمنی سے یورپی روہنگا کونسل کی راہنما ڈاکٹر انبیا پروین، سویڈش برماکمیٹی کی کرسٹینا یلمن اوردیگر خطاب کریں گے۔ روہنگا ایسوسی سویڈن کے صدر ابوالکلام نے خواتین و حضرات سے اس اہم سیمینار میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

29 Oct 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)