حمزہ علی عباسی اورڈاکٹر امجد ثاقب ۹ مارچ کواسٹاک ہوم آئیں گے

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار، اینکر ، اورڈائریکٹر حمزہ علی عباسی 9 مارچ کو اسٹاک ہوم میں تشریف لارہے ہیں۔ وہ اسٹاک ہوم میں اخوت سویڈن کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے جو پاکستان کے نادار اور مستحق لوگوں کی امداد اور اخوت یونیورسٹی لاہور کی تعمیر کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کے مطابق’’ امدادی پروگرام برائے اخوت حمزہ علی عباسی کے ساتھ‘‘ اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ ہالندا کے فولکت ہاوس میں 9 مارچ بروز ہفتہ ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوگا۔ سویڈن کے عوام ا ڈاکٹر امجد ثاقب اور حمزہ علی عباسی سے ملنے اور ان کی باتیں سننے کے لئے بے قرار ہیں۔ حمزہ علی عباسی ایک اداکار اور اینکر کی حیثیت سے پوری دنیا میں شہرت اور پنا مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی کے بہت مشہور ڈراموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دیکھائے کہ لوگ ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ جو ڈرامے ان کی شہرت کا باعث بنے ان میں پیارے افضل اور من مائل شامل ہیں جبکہ ان کی فلموں میں وار، میں ہوں شاہد آفریدی، ہو من جہاں، پرواز اور، جوانی پھر نہیں آنی شامل ہیں۔ ان کی آنے والی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کا سب کو انتظار ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اخوت فاؤنڈیشن کی وجہ سے پوری دنیا میں عزت اور اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔ وہ پہلے بھی دو مرتبہ اسٹاک ہوم تشریف لاچکے ہیں اور یہاں ان کے بے شمار مداح ہیں۔ 9مارچ کے پروگرام میں داخلہ مفت ہونے کے باعث عوام کی بہت بڑی تعداد اخوت سویڈن کے پروگرام میں شرکت کرے گی۔

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2019-01-23/72270/e208.gif
https://www.urduqasid.se/hamza-ali-abbasi-in-sweden/
https://www.dailydastak.com/overseas2019/01/394.php

22 Jan 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)