وہ جو اڑ گئے کی تقریب رونمائی

اسٹاک ہوم (عارف محمود کسانہ، نمائندہ خصوصی) سویڈن میں مقیم نوجوان شاعر شکیل خان شکو کی کتاب”وہ جو ا±ڑ گئے“کی تقریب رونمائی پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی PICS کے زیر اہتمام اسٹاک ہوم میںمنعقد ہوئی۔اس پروقار تقریب میں یورپ کے مختلف ممالک سے شعرا ءاور سویڈن میں مقیم ادبی، سیاسی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب رونمائی میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔اعجاز تھانوی کی تلاوت قرآن حکیم سے اس تقریب کا آغاز ہوا۔ شہاب قادری نے بہت خوبصورت انداز میں نظامت انجام دئیے ۔ ان کے برمحل اشعار اور برجستہ جملوں سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر شکیل خان کے دوسرے شاعری مجموعہ کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے مانچسٹر سے ڈاکٹر یونس امین شیخ چیئرمین پاک برٹش آرٹس، کوپن ہیگن سے بیلی تنظیم کے نائب صد طاہر عدیل، مانچسٹر سے شاعر، نغمہ نگار اور موسیکار جگتارسنگھ شہری، پکس کے صدر شہزاد انصاری، جمیل احسن، عارف محمود کسانہ اورعبدالرحیم خان نے کہا کہ شکیل خان منفرد لہجے کے شاعر ہیں اور ان شاعری دل کو چھو لینے والی ہے۔مقررین نے کہا کہ اردو کی نئی بستیاں دنیا بھر میں اس زبان کی مقبولیت اور فروغ کا باعث ہیں۔ سویڈن میں اردو ادب کی ترویج و اشاعت ہر سطح پر جاری ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شکیل خان شکو کا دوسرا شعری مجموعہ بھی بہت مقبول ہوگا۔ تقریب میں شریک شکیل خان شکو کے والدین کو شرکاءبہت مبارکباد پیش کی کہ ان کی تعلیم و تربیت کی بدولت یہ سب ممکن ہوا ۔پروگرام کے دوسرے حصہ میں محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر یونس امین، طاہر عدیل، جگتار سنگھ شیری ءجمیل احسن، سائیں رحمت علی، افتخار ثاقب، ملک ایوب خان اور شہناز منہاس نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد حاصل کی ۔ محفل کے اختتام پر مہمانوں کو کتابوں کے تحائف اور شعراءکو امتیازی اسناد پیش کی گئیں۔

Weblinks 
https://www.dailyausaf.com/epaper/page?station_id=5&date=2019-07-17&page_id=86835
https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-07-17/86835/e805.gif
https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-07-17/86835/e804.gif

http://shanepakistan.com/?p=66483
https://www.dailydastak.com/overseas2019/07/254.php



15 Jul 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)