متحدہ عرب امارات کا سینتالیس ویں قومی دن

متحدہ عرب امارات کے سینتالیس ویں قومی دن کے موقع پر ایک شاندار تقریب اسٹاک ہوم کے گرینڈ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ سویڈن میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں، سویڈش وزارت خارجہ کے اعلی حکام، سویڈش اداروں کے سربراہان، سویڈن میں مقیم متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور دیگر اہم عمائدین اس تقریب میں شریک ہوئے۔ سفیر پاکستان جناب احمد حسین دایو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ برادر اسلامی ملک کے قومی دن کی تقریب میں موجود تھے۔ سویڈن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سلطان بن راشد الخطوب نے اپنے سفارتی عملہ کے ہمراہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ قومی دن کی اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک خصوصی خیمہ لگایا تھا تھا جہاں ثقافتی اشیاء مہمانوں کی توجہ کا مرکز تھیں اور تواضع کے لئے کھجوریں اور عربی قہوہ پیش کیا جاریا تھا۔ قومی دن کی اس تقریب کا آغاز متحدہ عرب امارات اور سویڈن کے قومی ترانوں سے ہوا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب سلطان بن راشد الخطوب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تعلیم، سیاحت، تجارت، صنعت اور سائنسی تحقیق کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اپنا ایک مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا ہے جبکہ دوبئی میں ہونے والی عالمی صنعتی نمائش دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ان کوششوں کو ذکر کیا جس کی بدولت ان کے ملک کوعالمی سطح پر نمایاں مقام ملا ہے اور اب وہاں کا پاسپورٹ دنیا کا تیسرا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں عورتوں کو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع دئیے جارہے ہیں اور اب خواتین مختلف امور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعہ دو خوش نصیبوں کو اسٹاک ہوم سے دوبئی کا دوطرفہ ہوائی ٹکٹ دیا گیا۔ قومی دن کی اس تقریب میں مہمانوں کے لئے شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

LINKS
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2018-12-04/1543895787-full.jpg
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-12-04/68079/e301.gif
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-12-04/68079/e304.gif
http://urdunetjpn.com/ur/2018/12/04/arif-kisana-from-sweden-35/

https://www.urduqasid.se/%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%AA%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%B3-%D9%88%D8%A7%DA%BA-%D9%82%D9%88%D9%85%DB%8C-%D8%AF/?fbclid=IwAR132oRSGsuEnwhwXGpOVoK5RKhpYFsqyW9OghHttBk1bPc_PapKjeEfMCU


English
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2018-12-04/1543896405-full.jpg

3 Dec 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)