فسک سیترا میں ایک عظیم الشان پروگرام

 اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ فسک سیترا میں ایک عظیم الشان پروگرام بتاریخ 14 اکتوبر بروز اتوار شام 6 بجے فولکت ہاوس میں منعقد ہوگا جس کے خصوصی مہمان مدینہ منورہ سے شیخ سعد نعمانی ہوں گے۔ جناب شیخ سعد نعمانی دنیا بھر میں واحد ایسے قاری ہیں جو 100 کے قریب دنیا کے مشہور قراء اکرام کے لہجوں میں تلاوت کرتے ہیں ۔ وہ بہت سے ممالک میں انہیں حسن قرات کے لئے دعوت دی جاتی ہے اور ان کے قرآن حکیم پڑھنے کے انداز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کے انداز میں تلاوت کی وجہ سے انہیں شیخ سدیس ثانی بھی کہا جاتا ہے۔حسن قرات کی اس محفل کا انعقاد فسک سیترا مسجد کی مسلم ایسوسی ایشن ناکا کے زیر اہتمام ہورہا ہے اور منتظمین جناب جاوید احمد ، میاں محمدعاقب اور سعاد ت خان نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ شیخ سعد نعمان اسٹاک ہوم تشریف لارہے ہیں۔ انہوں نے سویڈن میں مقیم تمام اہل اسلام اور بالخصوص سب پاکستانیوں کے لیے قرآن حکیم کی اس محفل میں شرکت کی بھرپور اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس پروگرام میں خواتین و حضرات سب کو شرکت کی دعوت عام ہے۔ 

11 Oct 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)