سویڈن میں اخوت کی رکنیت سازی مہم کا آغاز


سویڈن میں اخوت کی رکنیت سازی مہم کا آغاز
اسٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی ) اخوت دنیا کی سب سے بڑی قرضہ حسنہ دینے والی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ سماجی شعبہ کے ساتھ اخوت تعلیمی شعبہ میں بھی اہم کردار ادا کرہی ہے اور اس کے تحت کئی سکول قائم ہیں اور ان ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی تعمیر ہورہی ہے۔ اخوت سویڈن ان تمام سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کررہی ہے اور سویڈن میں یہ ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے۔ اب سویڈن میں اخوت کی رکنیت سازی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں سویڈن بھر سے اخوت کے لئے رکن بنائے جائیں گے۔ رکنیت سازی کے لئے عوامی اجتماعات میں کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا آغاز 10 اگست بروز ہفتہ کو بسنت میلہ ہالندا سے کیا جارہا ہے جہاں رکنیت سازی کے فارم اور اخوت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے کا دوسرا کیمپ 17 اگست بروز ہفتہ کو حسبی میں پاکستان میلہ کے موقع پر لگایا جائے گا۔ تیسرا کیمپ 18اگست بروز اتوار کو شیستا میں ہونے والے پروگرام ”جشن آزادی بچوں کے ساتھ “ میں لگایا جائے گا۔ اخوت سویڈن کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین ان مقامات پر عوام کی راہنمائی کے لئے موجود ہوں گے۔ سویڈن کے دوسرے شہروں میں بھی رکنیت سازی مہم شرور کی جارہی ہے جس کا انتظام وہاں مقیم اخوت سویڈن کے نمائندے کریں گے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اخوت کے کیمپ کا ضرور دورہ کریں اور اس کی رکنیت حاصل کرکے پاکستان کی تعمیر اور انسانیت کی خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

7 Aug 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)