ڈاکٹر شفقت احمد کا اعزاز

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شفقت احمد کو یورپین ایسوسی ایشن کے ذیابیطس سے متعلق تحقیق کے ادارے EASD نے رائزنگ سٹار ریسرچ ایوارڈ سے نوازا ہے اور انہیں طبی تحقیق کے لئے تیس ہزار یورو کی گرانٹ دی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے سویڈن سے ساتویں شخص ہیں جبکہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی تحقیق گوشت کھانے اور ذیابطس سے متعلقہ ہے اور اس تحقیق کو Novo نارڈک فاﺅنڈیشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔ وہ ستمبر میں سپین کے شہر بارسیلونا میں میں یورپی ایسوسی ایشن کی طبی کانفرس میں اپنی تحقیق پیش کریں گے۔ ڈاکٹر شفقت احمد اس وقت سویڈن کی سب سے قدیم اور عالمی شہرت کی حامل اپسالا یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل سائنس میں طبی تحقیق سے وابستہ ہیں اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کررہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے سویڈن کی لند یونیورسٹی سے جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ہارورڈ میڈیکل سکول امریکہ میں دو سال طبی تحقیق میں گزارے ہیں۔سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی نے ڈاکٹر شفقت احمد کو یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا۔ ان کی اس تحقیق ذیابیطس کے علاج کے لئے بہت معاون ثابت ہوگی جس سے دنیا کے کروڑوں مریض فائداٹھا سکیں گے۔

weblinks
https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-07-19/86995/e1603.gif
https://www.dailyausaf.com/epaper/page?station_id=5&page_id=86995&date=2019-07-19

http://urdunetjpn.com/ur/2019/07/19/arif-mahmood-kisana-from-sweden-17/

http://shanepakistan.com/?p=66556





17 Jul 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)