ڈاکٹر عاصم اعجاز سویڈن کے شہر اپسالا میں اخوت کے کوآرڈی نیٹر مقرر

اخوت فاﺅنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے اور وہاں رہنے والی پاکستانی کمیونیٹی کو اخوت کے لئے متحرک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈن کے اہم شہر اپسالا جہاں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے وہاں ڈاکٹر عاصم اعجاز کو اخوت سویڈن کا کوآرڈی نیٹر یا نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اعجاز اپسالا میں رہنے والوں کو اخوت سے متعارف کرائیں گے اور اخوت کا پیغام عام کریں گے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر عاصم اعجاز کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے اور اپسالا کی پاکستانی کمیونیٹی سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ عصم اعجاز سے بھر پور تعاون کریں گے۔

Weblinks
http://urdunetjpn.com/ur/2019/07/03/asim-ejaz-from-sweden/
https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-07-03/85712/e804.gif

https://urduqasid.se/%da%88%d8%a7%da%a9%d9%b9%d8%b1-%d8%b9%d8%a7%d8%b5%d9%85-%d8%a7%d8%b9%d8%ac%d8%a7%d8%b2-%d8%b3%d9%88%db%8c%da%88%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%b4%db%81%d8%b1-%d8%a7%d9%be%d8%b3%d8%a7%d9%84%d8%a7-%d9%85%db%8c/

https://www.dailydastak.com/overseas2019/07/150.php


2 Jul 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)