اخوت سویڈن کی مشاورتی کونسل کا قیام

دنیا بھر میں قرض حسنہ دینے والا سب ادارہ اخوت فاﺅنڈیشن پاکستان ہے جو ڈاکٹر امجد ثاقب کی قیادت میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اخوت کے تحت سماجی اور فلاحی بہبودکے بہت سے اہم منصوبے قائم ہیں اور اب اخوت یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے سے پاکستان میں مستحق طلبہ پر مفت اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اخوت سویڈن کا ان تمام منصوبوں میں بھر پور تعاون حاصل ہے۔ سویڈن میں اخوت کے پیغام کو عام موثر انداز میں کرنے کے لئے اخوت سویڈن کی انتظامیہ نے اہم فیصلے کئے ہیں۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں صدر عارف کسانہ، نائب صدر برکت حسین، جنرل سیکریٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکریرٹری سجیلا عارف کسانہ اور فنانس سیکریٹری مرزا قیصر نے اخوت سویڈن کی ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ مشاورتی کمیٹی اخوت کے اغراض و مقاصد کے سلسلہ میں تعاون اور راہنمائی کرے گی اورمستقبل ہونے والے پروگراموں، مالی امداد اور اخوت کے مشن کو پھیلانے میں اپنا کرادر ادا کرے گی۔ اس مشاورتی کمیٹی میں اسٹاک ہوم کے تمام علاقوں سے سماجی طور پر متحرک افراد شامل کئے گئے ہیںجن کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں، آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہے۔ اس مشاورتی کمیٹی میں مسیحی برادری اور بھارتی مسلمانوں کی نمائندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مذہب و ملت سے بالاتر ہوکر سب لوگ انسانی خدمت کے لئے اخوت کے پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور وہ اس پیغام کو عالمگیر سطح پر اجاگر کررہے ہیں۔ اخوت سویڈن کے ایڈوائزری بورڈ میں شہزاد انصاری، عمران کھوکھر، رضوان رحمت علی، شہریار خان، ناصر نواز، راجہ بلال مصطفٰے، شہاب قادری، سردار تیمور عزیز، ذاکر خان خٹک، اشعر محمد، راجہ عبدالرحمن، منیب بشیر چوہدری، لبنی سندھیلہ ، علی لوسر، حارث کسانہ، غزال مہدی، محمد آصف بٹ، یاسر اکرام، شاہد گجر، ڈاکٹر عمران بھگتی، ایرنیسٹ جسٹن ٹیموتھی، شکیل خان شکوہ، سید ابوذر مونس، غلام حیدر،سہراب خان، نوید میمن اور عاقل خان خٹک شامل ہیں۔ مستقبل میں اس بورڈ میں مزید اراکین شامل کئے جاسکتے ہیں جبکہ سویڈن کے تمام شہروں میں اخوت کے نمائندے مقرر کئے جائیں گے۔ اخوت سویڈن کی کمیٹی نے اس بار زکوٰة اور فطرانہ کی رقوم اخوت کو دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان عطیات کا بہترین مصرف اخوت کے پاس ہے اور یہ رقم مستحق افراد تک پہنچے گی۔

5 Jun 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)