اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ایک اہم عالمی سیمیناربتاریخ 17 نومبر بروز ہفتہ

اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے زیر اہتمام ایک اہم عالمی سیمیناربتاریخ 17 نومبر بروز ہفتہ ساڑھے تین بجے اسٹاک ہوم مسجد، میدبوریا پلاتس کے سیمینار ہال میں منعقد ہورہا ہے۔ اس سیمینارکے موضوعات میں اسلام فوبیا ، دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کے مسائل اور برما کے روہنگا مسلمانوں کی صورت حال شامل ہے۔ اس عظیم پروگرام میں شرکت کے لئے امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم معروف مسلمان سکالر، مصنف، حقوق انسانی کے علمبردار اورمذاہب کی عالمی پارلیمنٹ کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک مجاہد خصوصی لیکچر دیں گے۔ وہ دنیا بھر کی مسلم اقلیتوں کو در پیش مسائل، اسلام فوبیا کے حوالے سے عالمی صورت حال ، وجوہات اور حل کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ نیدر لینڈ سے ڈاکٹر محمد خبیب اور ناروے سے خیر الامین روہنگا مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس سیمینار دیگر علمی شخصیات بھی موضوعات کے حوالے سے خطاب کریں گی۔ سویڈش روہنگا ایسوسی ایشن اس سیمینار کے انعقاد میں اسٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی معاونت کررہی ہے۔توقع ہے کہ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں خواتین وحضرات شرکت کریں گے۔

7 Nov 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)