Arif Mahmud Kisana


Dilchasp aur anokhi kahanian: Islami malomaat par mabni bachon keliye (Urdu Edition)

Preview of "A Collection of Delightful Stories for Children"

Afkare Taza: Urdu Columns and Articles

Page 6

RSS

الوداع

26 Oct 2017

  TEXTکبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی ایسے ملک میں جائے جہاں اس کا کوئی جاننے والا نہ ہو لیکن تھوڑی ہی مدت کے بعد جب اس کی وہاں سے واپسی ہو تو ہر ایک محبت و احترام اور افسردہ دل کے ساتھ رخصت کرے۔ کوئی اتنی جلدی لوگوں کے دلوں میں [...]


جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور بیلجئم برانچ کا ایک اہم اجلاس برسلز منعقد

19 Oct 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍ نمائدہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ زون اور بیلجئم برانچ کا ایک اہم اجلاس برسلز میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یورپ کے صدر تنویر احمد چوہدری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔جس میں بلجئیم سے جے کے ایل ایف کے عہدیداران اور سینئیررہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور یورپ بھر سے جے [...]


تحریر سے تقریر تک

18 Oct 2017

یہ فروری 1975 کی بات جب مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیر اعلی شیخ عبداللہ نے اپنی جدوجہد آزادی کو ختم کرتے ہوئے اندرا گاندھی سے معائدہ کرلیاجس کے ردعمل میں وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا اور شائد ہی پاکستان کی تاریخ میں اس بڑے پیمانے پر کوئی اور [...]


سفیر پاکستان کی سویڈن کے بادشاہ سے الوداعی ملاقات

13 Oct 2017

سٹاک ہوم ( عارف کسانہ نمائندہ خصوصی) سفیر پاکستان محمد طارق ضمیر نے سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو سے شاہی محل میں الوداعی ملاقات کی۔ سفیر پاکستان سویڈن میں اپنا تین سالہ دور سفارت مکمل ہونے پر وطن واپس جانے سے قبل اس سرکاری ملاقات کے لئے سٹاک ہوم میں واقع شاہی محل گئے۔ بدھ [...]


ڈاکٹرافضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹریک ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

12 Oct 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائدہ خصوصی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر افضل جاویددماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کی عالمی تنظیم ورلڈ سائیکائیٹریک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک پاکستانی ماہر صحت کی اس عالمی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وہ اس عالمی [...]


ایسے بدلے گا پاکستان

4 Oct 2017

سب ہمہ تن گوش ان کی باتیں سن رہے تھے اور انہیں اس سوال کا جواب مل رہا تھا جو ہر محفل میں موضوع بحث ہوتا ہے۔ جہاں بھی دو پاکستانی ملتے ہیں ان کی گفتگو گھوم پھر کرپاکستان پر آ کر رک جاتی ہے۔ملک سے باہر مقیم پاکستانی زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ان [...]


سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی ایک سو گیارویں ماہانہ نشست

2 Oct 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍نمائدہ خصوصی ) رضائے الہی کا حصول ہی مومن کی زندگی کا مقصد ہوتا ہے۔ ہمارے پاس قرآن حکیم کی صورت میں ایک ضابطہ حیات موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسے سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔ شہداء کربلا کے قربانیوں نے ایک لازاول داستان رقم کی [...]


امامت

27 Sep 2017

حضرت ابراہیم خلیل اللہ گو ایک فرد تھے لیکن اپنی شخصیت کی جامعیت کے اعتبار سے ایسے تھے کہ ایک پوری کی پوری امت ان کے اندر سموئی ہوئی تھی اسی لئے سورہ النحل میں ہے اِنَّ اِبراھیم کَانَ اْمَّۃً قَانِتًایعنی وہ ایک ایسی عظیم شخصیت تھے جن میں تمام خوبیاں موجود تھیں۔ قرآن حکیم [...]


پاکستان میلہ کمیٹی سٹاک ہوم کی جانب سے سفیر پاکستان کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

25 Sep 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ ؍نمائدہ خصوصی) سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر نے سویڈن اور فن لینڈ میں اپنے تین سالہ دور میں بہت اچھی روایات قائم کی ہیں ۔ پوری پاکستانی کمیونیٹی ان کے جانے پر افسردہ ہے اور انہوں نے حقیقی معنوں میں عہدہ سفارت کا حق ادا کیا ہے۔ ان کے دور میں [...]


ایک یادگار تقریب

21 Sep 2017

ملنا بچھڑنا ہماری زندگی کا معمول ہے۔ لوگ آتے ہیں، ملتے اور پھر بچھڑ جاتے ہیں۔یہی نظام کائنات ہے لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو مختصر عرصہ میں ہمارے قلب وذہن میں گھر کرلیتے ہیں کہ ان کا بچھڑنا ہمیں افسردہ کردیتا ہے۔کچھ ایسے جذبات سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے ہیں کہ جب [...]


سویڈن میں سفیر پاکستان محمد طارق ضمیر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب

21 Sep 2017

سویڈن اور فن لینڈ میں سفیر پاکستان محمد طارق ضمیر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی PICS نے کیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی تھی جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ اس الوداعی تقریب کی خصوصیت [...]


مسلم ممالک کیوں روہنگا مسلمانوں کے مددگار نہیں

17 Sep 2017

برما کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر ہرکوئی دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پچاس سے زائد اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ماسوائے ترکی جس نے اس مسئلہ پر نہ صرف بھر پور آواز اٹھائی ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کیے ہیں۔ مالدیپ جیسے چھوٹے سے ملک نے برما کے ساتھ [...]


طارق ضمیر سفیر پاکستان کی تعیناتی مکمل

11 Sep 2017

http://www.picss.se/urdu/archives/2680http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-09-09/25694/e117.gif


سرسید ثانی

4 Sep 2017

کسی بھی ملک یا معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعلیم و تربیت سب سے اہم اور بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ تعلیمی انقلاب ہی سماجی اور معاشی انقلاب کا باعث ہوتاہے۔ ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک اپنی درسگاہوں کی بدولت دنیا میں بلند مقام پر کھڑے ہیں جبکہ مسلم ممالک تمام تر وسائل ہونے [...]


بیرون ملک پاکستانی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ، ملک کا فخر ہیں،طارق ضمیر

31 Aug 2017

سٹاک ہوم (عارف محمود کسانہنمائندہ خصوصی)دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس سال اپنے وطن عزیز کے قیام کی سترویں سالگرہ بہت جوش و خروش سے منائی۔ سویڈن میں اس سلسلہ کی ایک اہم تقریب دارالحکومت سٹاک ہوم میں پاکستان زندہ باد کے نام سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب عمران کھوکھر نے اپنے ساتھیوں کے [...]


دنیا نیوز ٹی وی رپورٹ سٹاک ہوم ،سالانہ جشن آزادی میلہ

28 Aug 2017

https://www.facebook.com/picss.se/videos/1456196151129798/


سٹاک ہوم ،سالانہ جشن آزادی میلہ

28 Aug 2017

Daily Ausaf Karach & Islamabadweekly Edition for overseas Pakistnis.http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-08-27/1503781790-full.jpg


سٹاک ہوم ،سالانہ جشن آزادی میلہ،اخوت یونیورسٹی کیلئے عطیات جمع

28 Aug 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی)پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی میلہ حسبی کرکٹ گرائونڈ سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میلہ میں سویڈش لوگ اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شریک تھے جنہوں نے پاکستانی کھانوں کا خوب لطف اٹھایا۔ فضاپاکستانی کھانوں [...]


شمالی یورپ سے سوئٹزرلینڈ تک حصہ دوم

28 Aug 2017

(گزشتہ سے پیوستہ) د نیا بھر سے سیاح سوئٹزرلینڈ کا رخ کرتے ہیں اور موسم گرما میں تو یہ سلسلہ عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ بلند و بالا سرسبز پہاڑ، بل کھاتی وادیاں، دلفریب نظارے، خوبصورت آبشاریں، نیلگوں اور سبزی مائل پانی کی گہری جھیلیں، فضاوں میں چراہ گاہوں میں پھرنے والی گائیوں کی گھنٹیوں [...]


وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان اور سیاسی درجہ حرارت

9 Aug 2017

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نااہل ہونے پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ریاست جموں کشمیر کے الحاق کے بارے میں بیان  پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غداری سے تعبیر کیا۔ اور [...]


فون بوتھ لائبریری: سوئیڈن میں کتب بینی کا شوق تو دیکھیے

8 Aug 2017

سوئیڈن کا قدیم دارالحکومت سگتونا ایک بہت خوبصورت قصبہ ہے اور موجودہ دارالحکومت اسٹاک ہوم سے شمال کی جانب پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔ سوئیڈن کا سب بڑا ہوائی اڈہ بھی سگتونا کی بلدیاتی حدود میں شامل ہے۔ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال اس قصبے کا رخ کرتی ہے۔ مقامی حکومت نے یہاں [...]


شمالی یورپ سے سوئٹزرلینڈ تک حصہ اول

1 Aug 2017

جولائی سویڈن میں گرمیوں کی تعطیلات کا مہینہ ہوتا ہے اور لوگ چھٹیاں لے کر عمومی طور پر دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں حالانکہ موسم گرما سویڈن میں بہت خوشکوار ہوتا ہے۔ طویل اور شدید سردیوں کا موسم گذارنے کے بعد جی یہی چاہتا ہے کہ کہیں باہر جائیں لہذا اس بار ہم نے [...]


سٹاک ہوم میں سالانہ پاکستان میلہ13 اگست کو ہوگا

31 Jul 2017

سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائندہ خصوصی) سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونٹی حسب روایات اس سال بھی سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ مورخہ13 اگست بروزاتوار دو بجے حسبی کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہوگا ۔ یہ میلہ سویڈن میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا سالانہ ثقافتی تہوار اور فیملی فیسٹیول بن گیا ہے جس کاسب کو [...]


قائدین اور عوام کا مکالمہ

14 Jul 2017

کیا خوب کہا کہ اس میں تمہارا ذکر ہے اور لیکن ہم ہیں کہ سورہ الانبیاء کہی گئی اس حقیقت پر غور ہی نہیں کرتے بلکہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ اقوام گذشتہ کی داستانیں ہیں۔ ایسی ذہنیت کوسورہ النحل کی آیت چوبیس میں عیاں کرتے ہوئے کہا کہ جب ان سے پوچھا جاتا [...]


سویڈن کی ولی عہد شہزادی وکٹوریا کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب

14 Jul 2017

سویڈن کی ولی عہد شہزادی وکٹوریا کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب شاہی محل سٹاک ہوم میں منعقد ہوئیں۔ یہ تقریب صبح دس بجے اولڈ ٹاون سٹاک ہوم میں واقع شاہی محل میں پوری شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں سویڈن کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں شاہی [...]


بچوں کیلئے عارف کسانہ کی کتاب عربی زبان میں بھی شائع

11 Jul 2017

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) بچوں کے سولات کے جوابات کو خوبصورت اور دلچسپ کہانیوںکے انداز میں عارف کسانہ نے اپنی کتاب سبق آموز کہانیاں میں پیش کیا ہے جسے نیشنل بک فائونڈیشن اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔ اب کتاب عربی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔ اس کا عربی ترجمہ عالم عرب کے ایک [...]


False Alarm in Stockholm disturbed many

11 Jul 2017

http://www.picss.se/urdu/archives/2339


آخری وصیت

5 Jul 2017

گھر کی فضا بہت افسردہ تھی ،سب اضطراب اور پریشانی کے عالم میں بیٹھے ایک دوسرے سے سراپا سوال تھے کہ رسول اللہ ﷺکو کیا ہوا ہے۔ بیماری اور نکاہت کے باوجود رحمت عالم ؐ نے اپنی آنکھیں کھولی اور دریافت کیا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں۔ عرض آپ ؐ پر ہمارے ماں باپ قربان [...]


ہمبرگ،جی 20اجلاس کے موقع پرکشمیری احتجاجی مظاہرہ

4 Jul 2017

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی)آٹھ جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں G20ممالک کی سربراہی کانفرس کے موقع پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کانفرس میں امریکی صدر ٹرمپ، جرمنی کی چانسلر اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے علاوہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کی [...]


جب کھیت ویراں ہوں گے تو کھائیں گے کیا

22 Jun 2017

زراعت اور لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ایک زرعی ملک ہونے کی وجہ سے آبادی کی اکثریت اس سے وابستہ ہے۔خوارک انسان کی سب سے بنیادی ضرورت ہے ۔ ایک کہاوت ہے کہ پیٹ خالی ہو تو سب باتیں بے کار ہوتی ہیں۔روٹی کی اہمیت کا اندازہ [...]


← Earlier posts



Counter

 


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)