سٹاک ہوم ،سالانہ جشن آزادی میلہ،اخوت یونیورسٹی کیلئے عطیات جمع

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی)پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کے زیر اہتمام سالانہ جشن آزادی میلہ حسبی کرکٹ گرائونڈ سٹاک ہوم میں منعقد ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔میلہ میں سویڈش لوگ اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شریک تھے جنہوں نے پاکستانی کھانوں کا خوب لطف اٹھایا۔ فضاپاکستانی کھانوں کی مسحورکن خوشبو سے معطر تھی اور کھانے پینے کے سٹالوں پر لوگوں کا خوب رش رہا۔پکوڑے، سموسے ، کشمیری چائے، رس ملائی، دہی بھلے، چاٹ، بریانی، حلیم اور طرح طرح کے مزیدار پاکستانی کھانے ایک ہی جگہ پر دستیاب تھے۔ اس موقع پر شرکاء کی تفریح کے لیے ایک رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے گئے جن کی میزبانی کے فرائض افضل فاروقی ، ڈاکٹر محسن سلیمی، محمد فاروق، سہیل صفدر اورسائرہ نوید نے انجام دیئے ۔ رجب علی خان، مہسم سعید اور دیگر کے ملی نغموں اور گیتوںسے سٹاک ہوم کی فضا گونجنے لگی جن میں یوسف خان اور ان کے ساتھیوں نے طبلہ اور ہارمونیم پر سنگت کی۔ اس سال میلہ کی خاص بات اخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈ اکٹر امجد ثاقب کی شرکت تھی جو پاکستان سے خصوصی طور پر آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دس لاکھ لوگوں کو قرضہ حسنہ دے کر اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے بعد اب وہ لاہور میں اخوت یونیورسٹی قائم کررہے ہیں جس میں غریب اور مستحق طلبہ عالمی معیار کی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔ اس مقصد میں کوئی بھی صرف ایک ہزار روپے دے کر ایک اپنی جانب سے ایک اینٹ یونیورسٹی کی تعمیر میں شامل کرسکتا ہے۔ سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر ، بزرگ پاکستانی ماہر تعلیم ڈاکٹر نذیر احمد اور عارف کسانہ نے بھی شرکاء سے اپیل کی کہ وہ بھی اخوت یونیورسٹی کی تعمیر میں دل کھول کر عطیات دیں جس پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کرائے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی استعمال شدہ کچھ اشیاء نیلامی کے لئے پیش کیں جن کی رقم اخوت یونیورسٹی کے لئے دی جائے گی۔ میلہ میں علاقائی رقص، رسہ کشی اور دیگر مقابلے بھی ہوئے اور لوگوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ میلہ کمیٹی کے اراکین زمان خان، آصف بٹ، عامر ندیم ، علی لاشاری، ظفر چوہدری اور ان کے ساتھیوں نے میلہ کے انتظامات لیے بہت محنت کی ۔ سفیر پاکستان طارق ضمیرنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میلہ کمیٹی کو اس قدر شاندار میلہ کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ے بیرون ملک پاکستانی ثقافت کو فرغ ملے گا ور لوگ کو ایک اچھی تفریح کا موقع بھی میسر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سویڈن کی پاکستانی کمیونٹی کے کردار سے وہ بہت متاثر ہیں جو مقامی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں اور یہ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔ سفیر پاکستان نے پاکستان میلہ کمیٹی سویڈن کو میلے کی انعقاد پر مبارک باد دی۔

Links
http://dailyausaf.com/europe/2017-08-21/47441
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-08-21/1503289267-full.jpg
http://urdunetjpn.com/ur/2017/08/23/dr-arif-mahmood-2/

28 Aug 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)