سفیر پاکستان کی سویڈن کے بادشاہ سے الوداعی ملاقات

سٹاک ہوم ( عارف کسانہ نمائندہ خصوصی) سفیر پاکستان محمد طارق ضمیر نے سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو سے شاہی محل میں الوداعی ملاقات کی۔ سفیر پاکستان سویڈن میں اپنا تین سالہ دور سفارت مکمل ہونے پر وطن واپس جانے سے قبل اس سرکاری ملاقات کے لئے سٹاک ہوم میں واقع شاہی محل گئے۔ بدھ کے روز ہونے والی اس الوداعی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ سویڈن کے بادشاہ کارل گستاو نے سفیر پاکستان کی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی دونوں ممالک موجودہ دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔سفیر پاکستان محمد طارق ضمیر اس ماہ کے آخر میں واپس وطن روانہ ہوجائیں گے۔

NEWS LINKS

https://dailyausaf.com/europe/2017-10-12/55751

http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-10-13/1507841238-full.jpg
https://www.urduqasid.se/archives/2947

13 Oct 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)