ہمبرگ،جی 20اجلاس کے موقع پرکشمیری احتجاجی مظاہرہ

سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی)آٹھ جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں G20ممالک کی سربراہی کانفرس کے موقع پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کانفرس میں امریکی صدر ٹرمپ، جرمنی کی چانسلر اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے علاوہ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی بھی شرکت کررہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم کی شرکت کے موقع پر یورپ بھر سے کشمیری احتجاجی مظاہرہ کے لئے جمع ہوں گے اور عالمی رہنمائوں کی توجہ میں مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ہونے والے مظالم اور حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائیں گے۔ مظاہرین عالمی رائے عامہ سے کشمیری عوام کے حق خود آرادیت کے لئے ان کی حمایت کا بھی مطالبہ کریں ۔ وہ عالمی سربراہوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔یورپی ممالک سے تمام کشمیری جماعتیں اس مظاہرہ میںشرکت کررہی ہیں۔ یہ مظاہرہ آٹھ جولائی کو گیارہ بجے جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہوگا جس کا پتہ یہ ہے۔Marco-Polo Terrassen, 20457 Hamburg

Links

http://dailyausaf.com/europe/2017-07-02/38693

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-07-03/19463/e313.gif

http://www.picss.se/urdu/archives/2289

http://shanepakistan.com/?p=47039

http://bolinternational.net/archives/199264


4 Jul 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)