بیرون ملک پاکستانی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ، ملک کا فخر ہیں،طارق ضمیر
سٹاک ہوم (عارف محمود کسانہنمائندہ خصوصی)دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس سال اپنے وطن عزیز کے قیام کی سترویں سالگرہ بہت جوش و خروش سے منائی۔ سویڈن میں اس سلسلہ کی ایک اہم تقریب دارالحکومت سٹاک ہوم میں پاکستان زندہ باد کے نام سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب عمران کھوکھر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منعقد کی اور انہیں پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن کا تعاون بھی حاصل تھا۔ مریم وقار، حارث وقار اور افراہیم حسین نے بہت خوبصورتی سے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ سویڈن میں پاکستان کے سفیرطارق ضمیر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے شرکا ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے عمران کھوکھر کا کہناتھا کہ کہ اس سال یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی یہ تقریب بہت اہم ہے اور ہمارا مقصد اسلامی نظریہ حیات کی ترویج اور یہاں کی نوجوان نسل کو پاکستان سے متعاراف کرانا ہے۔ انہوں نے یہ سلسلہ گذشتہ سال شروع کیا تھا اور ان کے دوستوں نے بھرپور تعاون کیا ہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔ تقریب میں پاکستان اور سویڈن کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ پاکستان میں جذام کے مرض کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس تقریب میں بچوں کی شرکت کو خصوصی اہمیت دی گئی اور انہوں نے ملی نغمے پیش کرکے خوب سماں باندھ دیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں کے علاقائی لباس میں ملبوس بچوں نے ہر صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا اور شرکاء نے زبردست داد دی۔ بچوں کے ذہنی آزمائش کے مقابلے بھی ہوئے جن میں اسلام اور پاکستان کے حوالے سے سوالات کئے گئے ۔ بچوں نے سبز ہالی پرچم تھام کر پاکستان کے ترانے فضائوں میں بکھیرے اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب خرابی صحت کی وجہ سے تقریب میں نہ آسکے لیکن ان کا ویڈیو پیغام دیکھایا گیا جس میں انہوں نے بچوں پر زور دیاکہ وہ تعلیم اور اچھے اخلاق سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کے کچھ معروف افراد نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سویڈن میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیر نے اس قدر شاندار پروگرام کے انعقاد پر عمران کھوکھر اور اسن کے ساتھیوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں نے بہت خوبصورتی سے اور لگن سے پروگرام کا چار چاند لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا اس قدر شاندار پروگرام کو کبھی فراموش نہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ملک کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں بھی آپ مقیم ہوں وہاں کے قوانین کا احترام لازمی ہے۔ انہوں نے کہ جب پاکستان کے قیام کی ایک سویں سالگرہ منائی جائے گی تو آج کی تقریب کے بچے جوان ہوں گے اور وہ ہی ایسے پروگرام ترتیب دیں گے۔ اس شاندار پروگرام کے ختتام پر سفیر پاکستان نے شرکاء کے ساتھ مل کر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ تقریب کے میزبان عمران کھوکھراور ان کی اہلیہ ثوبیہ عمران نے تمام شرکاء ، سفیر پاکستان خصوصاًبچوں کا تقریب میں شرکت کرنے پربہت شکریہ ادا کیا۔
LINKS
http://dailyausaf.com/europe/2017-08-31/49169
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-09-01/1504217488-full.jpg
http://www.picss.se/urdu/archives/2630
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی