ڈاکٹرافضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹریک ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب
سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائدہ خصوصی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر افضل جاویددماغی اور نفسیاتی امراض کے ماہرین کی عالمی تنظیم ورلڈ سائیکائیٹریک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک پاکستانی ماہر صحت کی اس عالمی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قبل ازیں وہ اس عالمی تنظیم کے منتخب سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ اس ایسوسی ایشن میں 138 ممالک سے 250000 دماغی امراض اور نفسیات کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین رکن ہیں۔ ڈاکٹر افضل جاوید اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں اور کووینٹری اور واروکشائر میں این ایچ ایس میں کنسلٹنٹ نفسیاتی ماہر ہیں. وہ ورواکشائر یونیورسٹی، میڈیکل اسکول میں اعزازی کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی ہیں۔ وہ نفسیاتی امراض کی بحالی کے عالمی ادارہ WAPR کے بھی صدر رہے ہیں۔دماغی اور نفسیاتی ا مراض کے شعبہ میں انہوں نے وسیع تحقیق کی ہے اور ان کے ایک سو سے زائد تحقیقی مقالے عالمی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔صحت کے اس شعبہ کے بارے میں ان کی چھ کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں۔ اس وقت وہ اہم دماغی عارضہ شائزوفرینا سے متعلق بہت سے منصوبوں سے وابستہ طبی تحقیق میںمصروف ہیں۔ وہ نفسیات اور دماغی امراض کی کئی عالمی پیشہ ور تنظیموں کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ پاکستان سائیکائیٹرک ریسرچ سینٹر ، فاؤنٹین ہاؤس لاہور کے چیئرمین ہیں۔ یاد رہے کہ دماغی امراض کے مریضوں کی بحالی اور نگہداشت کا ادارہ فاؤنٹین ہاؤس لاہور ستر کی دہائی میں ان کے ماموں ڈاکٹر رشید چوہدری نے قائم کیا تھا جب کہ ابھی یورپ میں بھی فاؤنٹین ہاؤس کا کوئی تصور نہیں تھا۔ ڈاکٹر افضل جاوید اخوت فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کے بڑے بھائی ہیں
ENGLISH VERSION OF NEWS
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-10-12/1507756370-full.jpg
http://bolinternational.net/archives/217124
http://epaper.stateobserver.com/epaperadmin/photos/large/98943122910201743880.jpg
https://www.picss.se/2017/10/11/dr-afzal-javed-has-been-elected-president-of-the-world-psychiatric-association-wpa/
THE Urdu NEWS WAS PUBLISHED IN;
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-10-12/28788/e302.gif
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2017-10-12/1507756303-full.jpg
https://www.urduqasid.se/archives/2944
http://bolinternational.net/ archives/217121
http://www.gujratlink.com/overseas/news/detail/2017-10-11(18).gif
http://www.pakbanint.com/catalog/swedan-12100217.gif
http://www.karwan.no/meeting/ 44307/2017-10-12/new- president-of-wap/
http://urdunetjpn.com/ur/2017/10/13/dr-afzal-javed-in-sweden/
http://shanepakistan.com/?p=49738
http://www.urdunama.eu/2017/10/wap.html
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی