Column

Page 3

RSS

قرآن حکیم اور رمضان المبارک

21 May 2018

قرآن حکیم اور رمضان المبارک ۔ عارف محمود کسانہ    رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے جس کی وضاحت سورہ بقرہ میں کردی گئی ہے۔سورہ القدر میں اس کی پوری تفصیل بیان کردی کہ ہم نے اس قرآن کو اْس وقت جبکہ ساری دنیا وحی کی روشنی سے محروم ہو کرتاریکی میں ڈوب چکی تھی [...]


شام کیوں خون آشام ہے

12 Apr 2018

شام دنیا کے قدیم ترین ممالک میں سے ایک ہے اور تاریخی طور پر لبنان، اردن اور فلسطین اس کا حصہ رہے ہیں۔ ساتویں صدی عیسوی میں یہ اسلامی سلطنت کا حصہ بنا۔ شام طویل عرصہ یعنی 1516 ء تا 1918ء تک سلطنت عثمانیہ کا حصہ رہا۔ مختلف مذاہب کا یہ مسکن اور انسانی تاریخ [...]


کتابوں کی دنیا سلامت رہے

9 Apr 2018

سویڈن میں دو دہایوں سے زائد اپنے قیا م کے دوران لکھنے کا سلسلہ جاری ہے اور رضاکارانہ طور پر یہاں مقیم اپنی کمیونیٹی کی نمائدگی کرنے کے ساتھ دنیا بھر میں مقیم قارئین سے اپنی تحریروں سے رابطہ جاری ہے۔ اس طویل سفر میں قارئین کا اعتماد میرے لئے باعث اطیمنان ہے۔میرا ہفتہ وار [...]


عظیم سائنس دان کا اعتراف حقیقت

30 Mar 2018

تمام تر عقیدت اور اعتقادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف عقلی اور علمی انداز میں اس دعویٰ کو حقائق اور سچائی کی کسوٹی پر پرکھیں کہ’’یہ لوگ قرآن کی صداقت سے اِس وقت انکار کرتے ہیں تو کوئی بات نہیں، یہ کرتے رہیں۔ ہم ایسے حالات پیدا کرتے جائیں گے کہ اِن لوگوں میں [...]


ڈاکوؤں کے دیس سے بہترین فلاحی مملکت تک

14 Mar 2018

اسکینڈے نیویا شمالی یورپ کا حسین ترین خطہ ہے جو سویڈن، ڈنمارک اور ناروے پر مشتمل ہے۔ ان تینوں ممالک میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے دنیا کا بہترین نظام رائج ہے۔ یہاں کے شہریوں کو سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور دوسری ضروریات زندگی کے حوالے سے جو سہولتیں میسر ہیں اس پر [...]


کے ایچ خورشید سے سردار مسعود خان تک

7 Mar 2018

خوشید حسن خورشید آزاد ریاست جموں کشمیر کے پہلے منتخب صدر تھے اور سردار مسعود احمد خان موجودہ صدر ہیں۔کے ایچ خورشید کی تیسویں برسی ۱۱ مارچ کو منائی جارہی ہے ۔قائد اعظم کے پرائیویٹ سیکریٹری کی حیثیت سے انہوں نے تحریک پاکستان کے فیصلہ کن دور میں شب و روز کام کیا۔1944سے 1947 تک [...]


بھٹو اور اولف پالمے

28 Feb 2018

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان اور اولف پالمے سویڈن کے وزیراعظم رہے ہیں۔ دونوں نہ صرف ہم عصر تھے بلکہ دونوں میں بہت سی مشترکہ اقدار اور اتفاقات بھی موجود تھے۔وہ نظریاتی اور سیاسی اعتبار سے ایک جیسے خیالات کے حامل تھے۔ مشرق و مغرب میں رہنے کے باوجود دونوں سوشل ڈیموکریسی یعنی سماجی جمہوریت پر [...]


عزت نفس

21 Feb 2018

والدین غریب ہو سکتے ہیں اور وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو ضروریات زندگی بہم پہنچانے میں ان سے کمی بیشی ممکن ہے لیکن وہ اپنی اولاد کو شفقت اور محبت کی دولت دینے میں کبھی پیچھے نہیں رہتے ۔ امارت یا غربت اپنی جگہ لیکن سب ماں باپ اپنی اولاد کو [...]


صرف سبز ہلالی پرچم

14 Feb 2018

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں بہت سے دلائل دئیے جارہے ہیں اور یہ مسئلہ حکومت اور اعلی عدلیہ کے پاس ابھی حل طلب ہے۔ جہاں تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا تعلق ہے تو ہم انہیں ان چار اقسام میں شمار کرسکتے ہیں۔مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی جو [...]


سلام پاکستان

22 Jan 2018

سویڈن میں پاکستان کی ثقافت، سیاحت، اردو زبان اور تجارت کے فروغ کے لئے دو سال قبل ایک تنظیم پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی PICSکے نام سے قائم کی گئی جو اب سویڈن میں مقیم تمام پاکستانیوں کی نمائدہ جماعت کی صورت میں متحرک ہے۔ سویڈن میں اس وقت اور بھی پاکستانی تنظیمیں اور ایسوسی [...]


قلب و ذہن کی تبدیلی

17 Jan 2018

ہر کوئی اپنے فہم اور سوچ کے مطابق قصور میں ہونے والے انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ کے بارے میں رائے کا اظہار کررہا ہے۔سب پریشان ہیں کہ معاشرہ کس سمت میں جارہا ہے۔ زوال کی حد ہے کہ معصوم زینب کے ساتھ اس بہیمانہ ظلم کے بعد سرگودھا، فیصل آباد، پتوکی ، کراچی، [...]


ہر شخص یہاں لٹیرا ہے

4 Jan 2018

اایک مغربی مفکر کا قول ہے کہ جو کچھ ہم سیاست میں اپنی جماعت، سیاسی سرگرمیوں اور حصول اقتدار کے لیے کرتے ہیں اگر وہی کچھ اپنی ذات کے لیے کریں تو سب سے بڑے شیطان کہلائیں۔ اگر اس تجزیہ پر غور کریں تو بات بالکل درست نظر آتی ہے ۔ اپنے اہل سیاست پر [...]


ہو تیری خاک کے ہر ذرے سے تعمیر حرم

2 Jan 2018

 ا س کتاب عظیم پر تدبر اور غور وفکر کیا جائے تو ہر انسان اسی نتیجہ پر پہنچتا ہے کہ جب انسانی علم میں کائنات کے رموز اور حقائق کھل کر سامنے نہیں بھی آئے تھے اور جب دور حاضر کی سائنسی ترقی اوردوسرے انکشافات واضح نہیں بھی ہوئے تھے تب بھی اس کتاب روشن [...]


فکری انقلاب

5 Dec 2017

قرآن حکیم رسول اکرم رﷺ کو پوری کائنات کے لیے رحمت قرار دیتا ہے، اب ایک غیر مسلم یہ سوال کرسکتا ہے کہ یہ کیسے مان لیا جائے کہ حضورؐ پوری کائنات کے لیے رحمت ہیں اور وہ غیر مسلموں خصوصاََ اہل یورپ کے لیے کیسے رحمت ہوسکتے ہیں ہیں ؟ سوال نہایت اہم ہے [...]


عید میلاد النبی۔ اہمیت اور تقاضے 

30 Nov 2017

دنیا کی تمام اقوام اور مذاہب کو ماننے والے اپنے، قومی دنِ، اہم ایام اور تہوارپورے جوش و خروش سے مناتے ہیں جس سے اُن کی قومی وحدت ، اپنے نظریہ سے لگن اور اُس کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھر پور اظہارہوتا ہے۔ اس طرح کی تقریبات ایک طرح سے اُن کے ملی اور [...]


میرا پیمبر عظیم تر ہے

22 Nov 2017

غالب جیسا عظیم اور قادرالکلام شاعر جس کی نظروں میں اعجاز مسیحا محض اک بات ہے اور دنیا کی وسعتوں اور رنگینیوں کووہ شب و روز کا تماشہ قرار دے کر کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اُسے اپنے اہل زباں ہونے پر نہ صرف فخر ہے بلکہ وہ اپنے آپ کو ریختہ کا استاد بھی قرار [...]


سرزمین اندلس میں قرطبہ اور غرناطہ کی سیاحت

9 Nov 2017

میڈرڈ سے سرزمین اندلس کی جانب روانگی کے وقت جذبات کی کیفیت بہت مختلف تھی۔ میڈرڈ سے قرطبہ چار سو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ سپین کے موٹر وے بہت اچھے ہیں اور ہمیں کہیں بھی سڑک زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے روکاوٹ پیش نہ آئی جو ہم جرمنی میں بہت زیادہ دیکھ چکے [...]


حیات بخش

1 Nov 2017

TEXT وہ 2007 میں پاکستان سے سویڈن آئی اور سٹاک ہوم یونیورسٹی میں انٹر نیشنل ماسٹرز ڈگری پروگرام کے تحت سوشل پالیسی اور سوشل ورک میں داخلہ لیا۔ اگلے سال اس کی شادی ہوگئی اور زندگی ہنسی خوشی آگے بڑھنے لگی۔ اس کا خاوند بھی سویڈن میں ماسٹرز کا طالب علم تھا۔ وہ ماسٹرز مکمل کرنے [...]


سپین کا خوبصورت ساحلی شہر بارسیلونا

29 Oct 2017

سپین تو پہلے بھی کئی بار جانے کااتفاق کا تفاق ہوا تھا لیکن اس بار سیاحت کا پروگرام قدرے مختلف تھا۔ سپین کے جنوبی علاقہ جس میں قرطبہ اور غرناطہ جیسی مسلم تہذیب کی نشانیاں اور قابل ذکر مقامات ہیں، انہیں دیکھنے کا شوق تھا۔ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ سویڈن سے میڈرڈ بذریعہ [...]


الوداع

26 Oct 2017

  TEXTکبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ ایک شخص کسی ایسے ملک میں جائے جہاں اس کا کوئی جاننے والا نہ ہو لیکن تھوڑی ہی مدت کے بعد جب اس کی وہاں سے واپسی ہو تو ہر ایک محبت و احترام اور افسردہ دل کے ساتھ رخصت کرے۔ کوئی اتنی جلدی لوگوں کے دلوں میں [...]


تحریر سے تقریر تک

18 Oct 2017

یہ فروری 1975 کی بات جب مقبوضہ جموں کشمیر کے وزیر اعلی شیخ عبداللہ نے اپنی جدوجہد آزادی کو ختم کرتے ہوئے اندرا گاندھی سے معائدہ کرلیاجس کے ردعمل میں وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا اور شائد ہی پاکستان کی تاریخ میں اس بڑے پیمانے پر کوئی اور [...]


ایسے بدلے گا پاکستان

4 Oct 2017

سب ہمہ تن گوش ان کی باتیں سن رہے تھے اور انہیں اس سوال کا جواب مل رہا تھا جو ہر محفل میں موضوع بحث ہوتا ہے۔ جہاں بھی دو پاکستانی ملتے ہیں ان کی گفتگو گھوم پھر کرپاکستان پر آ کر رک جاتی ہے۔ملک سے باہر مقیم پاکستانی زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ان [...]


امامت

27 Sep 2017

حضرت ابراہیم خلیل اللہ گو ایک فرد تھے لیکن اپنی شخصیت کی جامعیت کے اعتبار سے ایسے تھے کہ ایک پوری کی پوری امت ان کے اندر سموئی ہوئی تھی اسی لئے سورہ النحل میں ہے اِنَّ اِبراھیم کَانَ اْمَّۃً قَانِتًایعنی وہ ایک ایسی عظیم شخصیت تھے جن میں تمام خوبیاں موجود تھیں۔ قرآن حکیم [...]


ایک یادگار تقریب

21 Sep 2017

ملنا بچھڑنا ہماری زندگی کا معمول ہے۔ لوگ آتے ہیں، ملتے اور پھر بچھڑ جاتے ہیں۔یہی نظام کائنات ہے لیکن کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو مختصر عرصہ میں ہمارے قلب وذہن میں گھر کرلیتے ہیں کہ ان کا بچھڑنا ہمیں افسردہ کردیتا ہے۔کچھ ایسے جذبات سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے ہیں کہ جب [...]


مسلم ممالک کیوں روہنگا مسلمانوں کے مددگار نہیں

17 Sep 2017

برما کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر ہرکوئی دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پچاس سے زائد اسلامی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ماسوائے ترکی جس نے اس مسئلہ پر نہ صرف بھر پور آواز اٹھائی ہے بلکہ عملی اقدامات بھی کیے ہیں۔ مالدیپ جیسے چھوٹے سے ملک نے برما کے ساتھ [...]


سرسید ثانی

4 Sep 2017

کسی بھی ملک یا معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعلیم و تربیت سب سے اہم اور بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ تعلیمی انقلاب ہی سماجی اور معاشی انقلاب کا باعث ہوتاہے۔ ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک اپنی درسگاہوں کی بدولت دنیا میں بلند مقام پر کھڑے ہیں جبکہ مسلم ممالک تمام تر وسائل ہونے [...]


شمالی یورپ سے سوئٹزرلینڈ تک حصہ دوم

28 Aug 2017

(گزشتہ سے پیوستہ) د نیا بھر سے سیاح سوئٹزرلینڈ کا رخ کرتے ہیں اور موسم گرما میں تو یہ سلسلہ عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ بلند و بالا سرسبز پہاڑ، بل کھاتی وادیاں، دلفریب نظارے، خوبصورت آبشاریں، نیلگوں اور سبزی مائل پانی کی گہری جھیلیں، فضاوں میں چراہ گاہوں میں پھرنے والی گائیوں کی گھنٹیوں [...]


وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان اور سیاسی درجہ حرارت

9 Aug 2017

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نااہل ہونے پر وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ریاست جموں کشمیر کے الحاق کے بارے میں بیان  پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غداری سے تعبیر کیا۔ اور [...]


فون بوتھ لائبریری: سوئیڈن میں کتب بینی کا شوق تو دیکھیے

8 Aug 2017

سوئیڈن کا قدیم دارالحکومت سگتونا ایک بہت خوبصورت قصبہ ہے اور موجودہ دارالحکومت اسٹاک ہوم سے شمال کی جانب پچاس کلومیٹر دور واقع ہے۔ سوئیڈن کا سب بڑا ہوائی اڈہ بھی سگتونا کی بلدیاتی حدود میں شامل ہے۔ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال اس قصبے کا رخ کرتی ہے۔ مقامی حکومت نے یہاں [...]


شمالی یورپ سے سوئٹزرلینڈ تک حصہ اول

1 Aug 2017

جولائی سویڈن میں گرمیوں کی تعطیلات کا مہینہ ہوتا ہے اور لوگ چھٹیاں لے کر عمومی طور پر دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں حالانکہ موسم گرما سویڈن میں بہت خوشکوار ہوتا ہے۔ طویل اور شدید سردیوں کا موسم گذارنے کے بعد جی یہی چاہتا ہے کہ کہیں باہر جائیں لہذا اس بار ہم نے [...]


← Earlier posts





Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)