کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب PICS اورPSCWS

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سویڈن میں پاکستانیوں نے بھی یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس سلسلہ کی ایک بڑی تقریب اسٹاک ہوم کے نواح میں فتیا میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو او ر ان کی اہلیہ تھیں۔ اسٹاک ہوم کی دو بڑی پاکستانی تنظیموں ، پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی( PICS )اور پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن (PSCWS )نے مشترکہ طور پر یہ پروگرام منعقد کیا ہے۔یوم پاکستان کی اس تقریب میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔غزال مہدی اور سائیں رحمت نے بہت خوبصورت انداز میں میزبانی کے فرائض سرنجام دیئے۔زیب عالم اور تصدق حسین کی آواز میں ملی نغموں نے خوب سماں باندھا ۔ میوزکل چئیر کے مقابلہ میں شاہد گجرنے اول انعام حاصل کیا۔ذہنی آزمائش، موسیقی ، شاعری اور دیگر بہت سی سرگرمیاں نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔بچوں کی جانب سے پیش کی جانے والی سرگرمیوں نے حاضرین کو متوجہ کئے رکھا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن کے صدر عامر جبار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کا تعلق پاکستان سے قائم رہے اور اس مقصد کے لئے تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہ ہم سویڈن میں نئے آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری تنظیم ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد حسین ڈھائیو نے کہا کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ایسی تقریبا ت سے ہمارے قومی جذبہ کا اظہار ہوتا ہے۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی کو چاہیے کہ مقامی لوگوں کو پاکستان کی سیاحت کے لیے آمادہ کریں۔ انہوں نے کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے رہیں گے اور یہ کوئی پاک بھارت تنازعہ نہیں بلکہ ان کے حق خود آرادیت کا سوال ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی جموں کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیئے۔ 

 

LINKS
https://goo.gl/8mV8jE
https://dailyausaf.com/europe/2018-03-26/85860
http://epaper.dailyausaf.com/issues/2018-03-27/1522122752-full.jpg

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-03-27/44887/e221.gif

http://www.dailydastak.com/overseas2018/03/413.php

http://www.urdufalak.net/urdu/2018/03/27/80522

http://epaper.dailyausaf.com/issues/2018-04-08/1523134842-full.jpg



 

27 Mar 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)