کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات

کشمیر کمیٹی سویڈن کے انتخابات بہت منظم انداز میں اور بخیرو خوبی مکمل ہوگئے ہیں۔ ان انتخابات میں تمام اراکین نے بہت جوش و خروش سے حصہ لیا جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ امیداروں نے اپنے حق میں ووٹ حاصل کرنے کی بھر پور مہم چلائی اورسلجھے اور مہذب انداز میں ایک زبردست مقابلہ ہوا۔ آنے والے دو سال کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ کشمیر کمیٹی سویڈن کے ان انتخابات کے لیے عارف محمود کسانہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا جبکہ ان کی معاونت محمد علی لاشاری اور مسعود منہاس نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی حیثیت سے کی۔ ووٹ ڈالنے کے عمل کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی اور نتائج کے مطابق برکت حسین بلامقابلہ منتخب ہوگئے کیونکہ ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے اپنے نامزدگی پیش نہیں کئے تھے۔ نائب صدر کے لئے سرفراز طالب کے مقابلہ میں ظفر چوہدری کامیاب ہوئے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لئے جاوید احمدکے مد مقابل سردار تیمور عزیز کامیاب رہے۔ انفارمیشن سیکریٹری کے عہدہ کے لئے ذکیہ مرزا کے مقابلہ میں عامر جبار کامیاب رہے جبکہ چیف آرگنائیزر کے لئے فیصل محمود کے مقابلہ میں عامر ندیم نے کامیابی حاصل کی۔ تمام شرکاء نے پرامن اور شاندار انداز میں انتخابات کروانے پر الیکشن کمشن کے اراکین کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ سویڈن میں قائم دیگر پاکستانی تنظیمیں اور جماعتیں بھی اسی انداز میں انتخابات منعقد کروا یا کریں گی تاکہ جمہوری انداز میں کام کرسکیں۔

THIS NEWS WAS PUBLISHED IN MANY NEWS PAPERS & HERE ARE FEW LINK;
https://dailyausaf.com/europe/2018-03-21/84916
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-03-22/44401/e207.gif
http://shanepakistan.com/?p=53519
http://urdunetjpn.com/ur/2018/03/23/sweden-news-69/
http://www.dailydastak.com/overseas2018/03/362.php




20 Mar 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)