پاکستان میلہ کمیٹی اسٹاک ہوم. بانی پاکستان قائد اعظم کا یوم ولاد ت

پاکستان میلہ کمیٹی اسٹاک ہوم نے بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم ولاد ت پر حسبی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعدا میں شریک ہوئے۔ اس پرقار تقریب کے مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عرفان احمد تھے جبکہ افضل فاروقی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ حافظ قدیر احمد کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن حکیم سے کاروائی کا آغاز ہوا۔ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے ساتھ عید میلاد النبیۖ اور حضرت عیسیٰ کی ولادت کے حوالے سے بھی اظہار خیال تقریب کا اہم حصہ تھے۔ کاشف عزیز بھٹہ نے حمد پیش کی جبکہ سمیع لاشاری، سارہ لاشاری اور افضل فاروقی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نعتوں کی صورت میں پیش نچھاور کیئے۔ کالم نگار، صحافی اور مصنف عارف محمود کسانہ نے خصوصی خطاب میں قائد اعظم کی زندگی کے اہم واقعات آسان انداز میں پیش کیئے تاکہ بچوں کو بانی پاکستان کے بارے میں معلومات مل سکیں۔ انہوں نے عید میلاد النبیۖ اورحضرت عیسیٰ کی ولادت کے بارے میں بھی اظہار کیا خیال کیا۔ بچوں کے ساتھ بڑوں نے بھی اس خصوصی خطاب کو بہت پسند کیا۔ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلرعرفان احمد نے اپنے خطاب میں میلادالنبی ۖ ،حضرت عیسیٰ اور قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کرنے پر پاکستان میلہ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ یہاں رہنے والے بچوں کو اسلام اور پاکستان کی تاریخ اور ثقافت سے آگاہی حاصل ہو۔ اس موقع پر قائد اعظم اور حضرت عیسیٰ کی زندگی کے بارے میںذہنی آزمائش کا مقابلہ ہوا ۔ چوہدری ظفر نے بیس سال سے کم عمر بچوں سے سوالات کیئے۔ اس ذہنی آزمائش کے مقابلے میں ملک محبوب، عمار آصف بٹ، توصیف ذیشان، ر عیشہ آصف بٹ اور دانش عامر نے درست جوابات دیئے اور انعامات کے مستحق قرار پائے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان عرفان احمد نے درست جواب دینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔پاکستان میلہ کمیٹی کے اراکین ظفر چوہدری، عامر ندیم، چوہدری رحمت علی، محمد آصف بٹ، محمد علی لاشاری، خواجہ ابوبکر بٹ، راشد، حافظ قدیر احمد ،ملک صابر اوردیگر نے تمام شرکاء اور مہمان خصوصی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا۔ تقریب کے اختتام پرپاکستانی کھانوں سے شرکاء کی تواضع کی گئی

Links
https://m.dailyausaf.com/europe/2017-12-28/69480
http://urdunetjpn.com/ur/2017/12/30/sweden-report-jinnah/
http://www.dailydastak.com/overseas2017/12/523.php
http://bolinternational.net/archives/232424

2 Jan 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)