لاہور فیملی نیٹ ورک کا اوسلو میں رنگارنگ پروگرام

لاہور فیملی نیٹ ورک نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک رنگارنگ پروگرام کا منعقد کیا جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہ پروگرام تین حصوں پر مشتمل تھا۔پہلے حصے میں اوسلو کی نہایت معزز اور ہردلعزیز شخصیت احسان شیخ مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس تھا جس میں مرحوم احسان شیخ صاحب کی فیملی نے بھی شرکت کی۔حاضرین نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔پھر مرحوم کی صاحبزادیوں نے اپنے والدکی یاد میں ایک شمع روشن کی جو پروگرام کے آخر تک روشن رہی اس اجلاس سے نوید خاور ، سجاد ، ریسرچ اسکالر سبطین شاہ ا ور محمد ادریس نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے اپنے انداز والفاظ میں مرحوم شیخ صاحب کی شخصیت ان کے کردار اور اخلاق اور ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے لیے انکی خدمات کو سراہا۔بلا شبہ مرحوم بیشمار خوبیوں کے مالک تھے۔اگرچہ یہ تقریب ایک طرف سوگواری کا احساس لیے ہوے تھی تو دوسری طرف ایک اچھی روایت کی طرح بھی ڈالی گئی کہ اپنے اچھے لوگوں کو ا س طرح یاد کیا جانا چاہیے۔پروگرام کے دوسرے حصے میں لاہور فیلمی نیٹ ورک کا انتخاب عمل میں آیا۔ محمد ادریس کو تنظیم کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔ تنظیم کے دیگر ارکان میں نائب صدر ریاض احمد جنرل سیکریٹری ملک اشرف ،سیکریٹری اطلاعات قیصرسعید اور خزانچی ذکااللہ خان مقرر ہوئے۔بورڈ کے اراکین میں مندرجہ مینا جی،خلعت اسلام،نئیر خان،جاویدالحسن،اظہار قاضی، ضیاالدین،منور حسین اور سلیم بیگ کو منتخب کیا گیا۔تفریحی پروگرام میں شہزاد نے مزاحیہ خاکے اور دامنی کے فنکاروں نے خوبصورت رقص پیش کیا۔جنوبی امریکہ کے فنکاروں نے اپنے ملک کی موسیقی پیش کر کے خوب داد وصول کی جبکہ گلوگار شبیر خان اور لیلی خالد نے نغمے گا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔
لاہور فیملی نیٹ ورک کے سبکدوش ہونے والے صدر جناب سلیم بیگ صاحب نے تنظیم کی پچھلی دس سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی اور نو منتخب صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انھوں نے نیٹ ورک کی پچھلی نشست کا زکر کیا جس میں اتفاق سے پاکستان سے تشریف لائے معروف شاعر جناب حسن عباسی بھی شریک تھے اور انکا جملہ دہرایا جو حسن عباسی نے آخر میں کہا تھا کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ یہاں صدر کا عہدہ لینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے مگر کام کرنے کے لیے سب پیش پیش ہیں جبکہ پاکستان میں الٹ ہے زیادہ تر لوگ عہدوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اور کام کی پروا نہیں کرتے۔لاہور فیملی نیٹ ورک کے نومنتخب صدر محمدادریس نے سلیم بیگ صاحب اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اچھے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اور انکے رفقا آئیندہ بھی نئی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں گے اور اس بات کا عزم بھی کیا کہ وہ اپنی تمام توانائیاں نیٹ ورک کی بہتری کے لیے صرف کریں گے۔آخری مرحلے میں مشاعرے کا پروگرام تھا۔مشاعرے میں مقامی شعرا نے شرکت کی۔جن میں عالمی شہرت یافتہ شاعر جمشید مسرور، آفتاب وڑائچ، سکھدیو سنگھ، سینئرشاعرہ رابعہ سیماب روحی، مینا جی، ڈاکڑ سیف الرحمان، ڈاکڑ ندیم حسین، اور ادریس لاہوری نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین محفل سے دادوتحسین سمیٹی۔تما م فنکاروں اور شعرا کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گیے۔آخر میں مہمانوں کی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی اس طرح اوسلو میں ایک یادگار شام تھاختتام پذیر ہوئی۔

Links

http://bolinternational.net/archives/223924
https://dailyausaf.com/europe/2017-11-13/61174
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-11-14/31933/217.gif
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-11-14/31933/210.gif
http://sweeps3331.cdn9-traffic29-server7.top/?utm_medium=NQ3aDvyuBCtafRQJPeFC66tm%2bMNW8T%2baflxP0d0AJGo%3d&t=main3
https://www.urduqasid.se/%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%D9%81%DB%8C%D9%85%D9%84%DB%8C-%D9%86%DB%8C%D9%B9-%D9%88%D8%B1%DA%A9-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%86%DA%AF%D8%A7%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%BE%D8%B1%D9%88%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D9%85/



13 Nov 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)