سویڈن میں مقیم پاکستان پاکستانی کمیونیٹی نے عمران خان کی تقریر کا زبردست خیرمقدم کیا

سویڈن میں مقیم پاکستان پاکستانی کمیونیٹی نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی پہلی تقریر کا زبردست خیرمقدم کیا ہے اور اسے ایک حقیقی قومی راہنما کا خطاب قرار دیا ہے۔ سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی نے عمران خان کا خطاب بہت شوق سے سنا اور اس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے کو فون کرکے وہ ا س خطاب کی تعریف کرتے رہے۔ پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی کے صدر عامر جبار ملک نے عمران خان کے خطاب کو ایک سچے اور محب وطن پاکستانی کا خطاب قرار دیا جو ملک سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور عوام کے مسائل حل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ جموں کشمیر کمیٹی کے صدر کونسلر برکت حسین نے اس خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بہت عرصہ کے بعد پاکستان سے کوئی اچھی خبر ملی ہے۔ دعا ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ ملک کا وقار بحال ہو اور چوروں کا صفایا ہو۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اپنے پہلے خطاب میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ ان کی حکومت کشمیری عوام کے حق خودآرادیت کے حصول کے لیے ایک متحرک پالیسی بنائے گی۔پاکستانی کمیونیٹی نے بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرنے پر بھی عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور بہت سے لوگ نے صرف ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان کا سفر کیا جن میں پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی کے صدر شہزاد انصاری، غزال مہدی، طلحہ ساجد اور دوسرے شامل کئی شامل ہیں۔ پاکستان سے سویڈن سیر کے لیے آئے ہوئے لوگ بھی انتخابات سے قبل واپس ملک پہنچے تاکہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں تاکہ ملک میں تبدیلی آئی ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر لوگ ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے اور اس توقع کیا اظہار کیا کہ اب پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا اور ملک سے کرپشن کا ناسور ختم ہوگا۔ تحریک انصاف کی کامیابی پر مبارک باد دینے والوں میں سویڈش پاکستانی کمیونیٹی کی سرکردہ شخصیات میں سے چوہدری رحمت علی، امتیاز گل، عامر علی، خالد یزدانی، افضل فاروقی، عاقل خان، قدیر علی، اورذکیہ مرزا شامل ہیں

27 Jul 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)