سویڈن میں گرمی کی لہر اور مختلف علاقوں میں شدید آگ

سویڈن میں جنگل میں لگی آگ قابو سے باہر ہو تے ہوئے تیزی سے پھیلتی جا رہی ہے۔آگ پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ نے فوج طلب کر لی ہے جبکہ یورپی یونین سے بھی مدد طلبب کی گئی ہے۔سویڈن ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 30ڈگری عبور کر گیا ہے جو سویڈن کے لوگوں کے لئے شدید گرم ہے۔ 
سویڈن میں مقیم معروف پاکستانی قلم کار عار ف کسانہ نے بتایا ہے کہ سویڈن میں مختلف مقامات پر آگ لگی ہے ۔اٹلی کے دو جہاز آگ بجھانے کی کاروائیوں میں حصہ لینے کے لئے سویڈن پہنچ گئے ہیںجبکہ فرانس سے بھی مزید آ رہے ہیں۔آگ سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں گولیبورگ،جمٹ لینڈ،ہلسنگ لینڈ،بریٹا ،دلامہ اور ریم برگ شامل ہیں۔جمٹ لینڈ میں سب سے وسیع علاقے میں آگ لگی ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گرم موسم کی وجہ سے بار بی کیو پر پابندی عائد ہے۔ کچھ سڑکیں بند کردی گئیں۔اٹلی سے آنے والے جہاز سے ایک وقت میں
چھ ہزار لیٹر پانی آگ پر پھینکا جا سکتا ہے ۔آگ کی وجہ سے کئی سڑکیں بھی بند کی گئی ہیں۔ 

LINKS
http://www.newsbreaking.com.pk/Home/Details/282

18 Jul 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)