معذور مستحق افراد کے سکون کی پاک سوئیڈ کے تعاون سے تقریب

پاکستان میں میں چلنے پھرنے سے معذور مستحق افراد کو مفت وہیل چئیرز فراہم کرنے والی فلاحی تنظیم سکون نے پاک سوئیڈ ویلفئیر اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کے تعاون سے اسٹاک ہوم میں ایک چیرٹی پروگرام منعقد کیا جس میں خواتین وحضرات کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت سائیں رحمت علی اور شاہ رخ سہیل نے ادا کیے۔ پاک سوئیڈ تنظیم کے صدر عامر جبار ملک نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سکون کی خدمات کو سراہا۔ سکون تنظیم کے سربراہ شاہد جمیل کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں چلنے پھرنے سے معذور مستحق افراد کو متحرک کرسیاں ان کی دہلیز پر بالکل مفت پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا اسٹاک ہوم میں عطیات اکٹھا کرنے کا یہ دوسرا موقع ہے اور یہاں کے لوگوں نے فراخ دلی کا ثبوت دیا ہے۔ ڈاکٹر عارف کسانہ کی اپیل پر لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے اور 380 کرسیوں کے لئے رقم اکٹھی ہوئی۔ اس موقع پر محفل موسیقی میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔ سفیر پاکستان احمد حسین دائیو نے انسانی خدمت کے لیے منعقد کی جانے والے اس اہم پروگرام کی بہت تعریف کی۔ بعد ازاں تقریب کے منتظمین اور دیگر افراد میں سفیر پاکستان اور شازیہ منظور نے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ 

29 Aug 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)