بچوں کے لئے کتاب اب فرانسیسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے

سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) دین اسلام کے بارے بچے اکثر سولات کرتے ہیں اور بعض اوقات والدین کے لیے ان سوالوں کے جواب دینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس مشکل کا حل پیش کرتے ہوئے کالم نگار اور مصنف عارف محمود کسانہ نے بچوں کے اور والدین کے لیے ایک بہت کارآمد لکھی ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے’’ سبق آموز کہانیاں‘‘ کے عنوان سے گذشتہ سال شائع کیا۔ اس کتاب میں بچوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں دیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب فرانسیسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے جس کا عنوان ہے Une collection d`histoires int233ressantes pour les enfants۔ یہ کتاب اردو، انگریزی، عربی،ہندی ، بنگالی اور نارویجین میں شائع ہوچکی ہے جبکہ بہت سی زبانوں میں اس کے ترجمہ کرنے کا کام جاری ہے۔ فرانسیسی زبان میں اس کتاب کا ترجمہ اوپن یونیورسٹی ماریشس کی ریسرچ اسکالر اور سر عبدالرحمٰن اسٹیٹ کالج ماریشس میں شعبہ اردو کی استاد اور ماہر اقبالیات محترمہ تاشیانہ شمتالی نے کیا ہے۔ فرانسیسی ترجمہ کی نگرانی اور نظرثانی مہاتما گاندھی انسٹیٹیوٹ ماریشس میں شعبہ اردوکے صدر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی عادل علی محمد نے کی ہے۔ فرانسیسی ترجمہ کو ایمزون نے شائع کی ہے اور یہ کتاب کے علاوہ eBook میں بھی دستیاب ہے۔ کتاب اس لنک پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے۔
https://goo.gl/tDiQvq

 

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-07-06/54535/e304.gif
http://www.savairanews.com/news/58990
https://dailyausaf.com/europe/2018-07-05/103253
https://goo.gl/VPdpXi
http://hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=2322627
http://shanepakistan.com/?p=56573
http://www.gujratlink.com/news/overseas-news/%D8%B3%D9%B9%D8%A7%DA%A9-%DB%81%D9%88%D9%85%D8%A8%DA%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D9%81-%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D8%AA%D8%A7%D8%A8/

5 Jul 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)