سویڈن میں یوم پاکستان
سویڈن میں یوم پاکستان کو جوش و خروش اور اس عزم کے ساتھ منایا جائے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی صلاحتیں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مورخہ 23 مارچ بروز جمعہ کو اسٹاک ہوم کے مقامی ہوٹل میں سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سویڈن میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے اعزا ز ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس پروقار تقریب میں سفارتی نمائدے، اعلیٰ سویڈش حکام اور معروف پاکستانی اور دیگر عمائدین شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان کی ایک اور تقریب مورخہ 24مارچ بروز ہفتہ کو دن دو بجے فتیا سکول میں ہوگی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی PICS اور پاک سویڈ ویلفئیر سوسائیٹی سویڈن PSCWS نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب احمد حسین ڈھائیو ہوں گے۔ اس رنگا رنگ تقریب میں ملی نغمے، ذہنی آزمائش، موسیقی ، شاعری اور دیگر بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔ خواتین اور بچوں کی دلچسپی کے لیے اہم پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں تصدق حیسن اور gävle میںمقیم پاکستانی گلوکار زیب عالم خصوصی شرکت کریںگے اور پنی آواز سے محظوظ کریں گے- اس میں داخلہ بھی مفت ہوگا۔
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی