ڈاکٹر محسن سلیمی ویستروس میں اخوت سویڈن کے نمائندہ مقرر

اخوت فاﺅنڈیشن کو سویڈن کے مختلف شہروں میں منظم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سویڈن کے شہر ویستروس میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔ وہاں اخوت سویڈن کے پیغام کو کمیونیٹی تک موثر انداز میں پہنچانے کے لئے اخوت سویڈن کے صدر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے ڈاکٹر محسن سلیمی کوویستروس میں اخوت کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر محسن سلیمی نے انجنئرنگ یونیورسٹی لاہور سے انجنئرنگ کرنے بعدسویڈن کی انجنئرنگ یونیورسٹی کے ٹی ایچ سے نینو ٹیکنالوجی میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ اس وقت وہ وسیتروس میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ اعلیٰ تعلیم و تحقیقی پس منطر رکھنے کے ساتھ ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیتے ہیں اور کمیونیٹی میں بہت مقبول ہیں۔ اخوت کے نمائندہ کی حیثیت سے تقرر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے باعث مسرت اورعزت ہے کہ مجھے اخوت جیسے انسانی خدمت کرنے والے ادارہ کے لئے کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ویستروس کی کمیونیٹی کا اجلاس بلا کر انہیں اجتماعی طور پر اخوت کی تحریک سے متعارف کرائیں گے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں نے ڈاکٹرمحسن سلیمی کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی ہے اور ویستروس کی پاکستانی کمیونیٹی سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ محسن سلیمی سے بھر پور تعاون کریں گے۔

25 Jul 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)