شوکت خانم کینسرہسپتال کراچی کی تعمیرکیلئے ریکارڈفنڈزجمع

 

فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویا کے نے سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل کراچی کی تعمیر کے لیے امدادی رقوم اکٹھی کرنے کی غرض سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس کا آغاز قدیر علی کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ غزال مہدی نے بہت خوبصورتی سے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان کی سپر اسٹار ہیروئین ریما خان تھیں۔ فرینڈز آف شوکت خانم سویڈن کے منتظم ڈاکٹر عارف کسانہ نے سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی تعداد میں اگرچہ چھوٹی ہے لیکن وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ شوکت خانم کینسر ہاسپیٹل لاہور کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم نے کینسر کی بیماری اور علاج کی تفصیلات کے ساتھ شوکت خانم ہاسپیٹل کے تعمیر سے کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ شعبہ مارکیٹنگ سے نائیلہ خان نے بتایا کہ یہ ہاسپیٹل عوام کے عطیات سے تعمیر ہوا ہے جسے سب ناممکن منصوبہ قرار دے رہے تھے۔ تقریب کی مہمان خصوصی ریما خان نے کہا کہ وہ امریکہ سے خصوصی طور پر اس عظیم مقصد میں حصہ لینے کے لیے سویڈن آئی ہیں۔ انہوں نیحاظرین سے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے اس نیک مقصد کے لیے چنا ہے۔ کسی ایک انسان کی جان بچانے سے بڑی نیکی اور کیا ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہ وہ تیرہ سال سے شوکت خانم سے وابسطہ ہیں۔ جب امدادی رقوم اکٹھی کرنے کی اپیل کی گئی تو ہال میں موجود لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تمام تر توقعات کے برعکس اس قدر زیادہ عطیات جمع ہوئے کہ ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ عمران خان کے دستخط والا بلا شیخ سعید نے 50 ہزار میں ، گیند 9 ہزار اور 45 ہزار سویڈش کرونا عطیہ دئیے۔ خالد یزدانی نے 50 ہزار کرونا عطیہ دیا اور دیگر حاظرین نے بھی دل کھول کر عطیات دئیے۔ تقریب کے آخر شاندار کارکردگی پر فرینڈز آف شوکت  خانم سویڈن کی ٹیم کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی جسے عارف کسانہ نے وصول کیا۔  یہ ایک ایسی شاندار تقریب تھی جو مدتوں یاد رہے گی

LINKS
https://dailyausaf.com/europe/2018-05-14/94596

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-05-15/49599/e218.gif

https://tubelight.pk/skmch-fund-raising-cause-in-stockholm/

http://epaper.dailyausaf.com/page?station_id=5&date=2018-05-16&page_id=49698

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-05-16/49690/e217.gif

http://urdunetjpn.com/ur/2018/05/16/arif-kisana-from-sweden-21/

https://www.dailydastak.com/overseas2018/05/310.php

http://watannews.dk/news/Detail.php?DailyID=16052

http://shanepakistan.com/?p=54915

http://www.pakbanint.com/news.php?id=18093

http://www.sapulse.com/new_comments.php?id=16786_0_1_0_C

http://urdunetjpn.com/ur/2018/05/22/shaukat-memorial-fund-raising-in-sweden/

http://urdunetjpn.com/ur/wp-content/uploads/2018/05/naa-22051816b.jpg

15 May 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)