بزم ادب برلن کے زیر اہتمام ادبی تقریب7مئی کوہوگی
اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) بزم ادب برلن ، جرمنی کے زیر اہتمام ایک پروقار ادبی تقریب مورخہ 7 مئی شام 5 بجے منعقد ہورہی ہے جس میں جواہر لال نہرو یونیوسٹی دہلی میں شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس شاندار ادبی تقریب میں بھارت، جرمنی، سویڈن، برطانیہ اور دیگر ممالک سے اردو کے معروف ادیب اور شعراء اکرام شرکت کررہے ہیں۔ بزم ادب برلین کے صدر علی حیدر عابدی اور جنرل سیکریٹری سرور غزالی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ادبی محفل میں دو نشستیں ہوں گی۔ نثری نشست میں محفل میں شریک ادیب اپنے مقالہ جات پیش کریں گے جبکہ دوسری نشست مشاعرہ پر مشتمل ہوگی جس میں معروف شعراء اپنے کلام سے حاضرین کو نوازیں گے۔ اس ادبی محفل کی نظامت مدبر آسان کریں گے۔ ادبی کانفرس میں شریک ادیبوں اور شعراء کی کتابیوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔ جرمنی میں ہونے والی اس ادبی کانفرس میں جو اہم ادیب اور شعراء شریک ہورہے ہیں ان میں پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام، سید اقبال حیدر، فہیم ااختر، عارف محمود کسانہ، نغمانہ کنول، جمیل احسن، طاہرہ رباب، انور ظہیر رہبر، فاخر رضوی، طاہر عدیم اور رانا عبدالرزاق شامل ہیں۔
https://dailyausaf.com/europe/2018-05-03/92572
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-05-04/48555/e213.gif
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی