تحریک انصاف کی کامیابی کی خوشی میں اسٹاک ہوم میں تقریب
پاکستان میں حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی خوشی میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا انعقاد تحریک انصاف سویڈن نے کیا جس میں پی ٹی آئی کے اراکین کے علاوہ دیگر لوگ بھی شریک ہوئے۔ اس پر مسرت تقریب میں خواتین بھی شریک تھیں۔ اس موقع پرچوہدری رحمت علی، ڈاکٹر عامر رشید، ذکیہ مرزا، بابر علی اور عامر ندیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی ایک طویل جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے جس پر بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت خوش ہیں۔اب پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور امید ہے کہ وہاں خوشحالی اور ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے عمران خان کو سویڈن کے دورہ کی بھی دعوت دی۔مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کے امیدوار چاروں صوبوں اور وفاق سے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں کہا کہ پاکستانی عوام نے اپنے ووٹ کا درست حق استعمال کیا ہے اور انتخابات کے شفاف ہونے کی یورپی یونین نے مبصروں نے تصدیق کی ہے جس میں سویڈن کی سفیر بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف سویڈن کے راہنماؤں نے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے پاکستانی عوام کے دل کی آواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا اب بیرون ملک پاکستان کا وقار بلند ہوگا۔ حافظ قدیر علی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اورشرکاء کی تواضع مزیدار کھانوں سے کی گئی۔ تقریب میں شریک لوگ بہت پرجوش تھے اور ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارک باد دے رہے تھے۔
LINKS
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-07-31/57008/e311.gif
https://goo.gl/hDjajX
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی