تاریخ، جغرافیہ، ٓئین اور قانون سے نابلد لوگ گلگت بلتستان کے بارے میں بے سروپا باتیں کررہے ہیں۔ محمد فاضل مغل صد رجموں کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس

سٹاک ہوم (عارف کسانہ؍نمائدہ ؍ خصوصی)۔ تاریخ، جغرافیہ، ٓئین اور قانون سے نابلد لوگ گلگت بلتستان کے بارے میں بے سروپا باتیں کررہے ہیں۔ یہ ریاست جموں کشمیر کا لازمی حصہ ہیں اور کوئی ان کی حیثیت نہیں بدل سکتا۔ گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ کہنے والے آئین پاکستان کے برعکس موقف اپنا رہے ہیں اس لیے پاکستان کی سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ فرانس کے صد رمحمد فاضل مغل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ک�آئین، سپریم کورٹ، ٓزادکشمیر کی سپریم کورٹ، آزادجموں کشمیرقانون ساز اسمبلی، تمام سیاسی جماعتیں اور اقوام متحدہ سب گلگت بلتستان کو ریاست جموں کشمیر کا حصہ گردانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں عدالت عظمیٰ سے گزارش کریں گے کہ وہ ابہام ختم کرتے ہوئے آئین پاکستان کی روشنی میں پاکستان کے علاقوں اور رقبہ کی تفصیلی وضاحت کرے

News links
http://i1.wp.com/europe.ausaf.pk/wp-content/…/2016/01/33.jpg

http://bolinternational.net/archives/52246

http://www.urdufalak.net/urdu/2016/01/22/70449

http://urdunetjpn.com/ur/2016/01/23/fazil/

http://gujratlink.com/international/2016/january/23/zd02.gif


21 Jan 2016


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)