سٹاک ہوم،''سلام پاکستان ''پروگرام،ملکی ثقافت کواجاگرکیاجائیگا
سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی) پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن ایک شاندار ثقافتی پروگرام سلام پاکستان کے نام سے منعقد کررہی ہے۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں پاکستان کی ثقافت کی بھر پور عکاسی کی جائے گی جس میں موسیقی، ملی نغمے، علاقائی رقص اور دوسری کئی سرگرمیاں شامل ہیں۔ بچوں اور خواتین کے لئے خصوصی پروگرام تقریب کا اہم حصہ ہیں۔ پاکستانی کھانے، کپڑے اور دوسری اشیاء کے سٹال بھی موجود ہوں گے۔ مشاعرہ بھی ثقافتی پروگرام میں شامل ہے ۔اس موقع پر جموں کشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔ تقریب میں سویڈن میں پاکستان کے سفیر طارق ضمیر، اپسالا یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات اور فلاسفی کے پروفیسر ہینز ویرنر ویسلر، سویڈش پارلیمنٹ کے رکن سٹیفن نیلسن، گرین پارٹی کے کونسلر فریڈرک اولسن اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ سویڈن بھر میں اس ثقافتی پروگرام کے بارے میں بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ یہ پروگرام 29 جنوری بروز اتوار دو بجے تھینستھا تھریف میں منعقد ہوگا۔ اس ثقافتی پروگرام میں داخلہ مفت ہوگا۔
This News was Published in
http://dailyausaf.com/europe/2017-01-24/15537
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-01-25/5109/e306.gif
http://www.picss.se/urdu/archives/1308
http://shanepakistan.com/?p=42024
http://bolinternational.net/archives/162737
http://gujratlink.com/overseas/showdetail.php?link=news/detail/2017-01-24(20).gif
https://urdunamasweden.blogspot.se/2017/01/blog-post_25.html
http://urdunetjpn.com/ur/2017/01/25/sweden-news-64/
http://thebebak.com/showdetail.php?link=international/detail/69.gif
http://www.urdufalak.net/urdu/2017/01/25/74929
http://www.sapulse.com/new_comments.php?id=15149_0_1_0_C
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی