پاکستانی قوم کے عزم نے دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیئے،احمدحسین
پاکستان 2001 سے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نبردآزما ہے اور پاکستانی قوم کے عزم نے دشمنوں کے تمام منصوبے ناکام بنا دئیے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ہماعے عوام کو یہ اطمینان ہے کی ہم نے دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیت لی ہے۔ پاکستان کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہت موزوں ہیں، برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد حسین ڈائیو نے فن لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ ہم نے بہت مشکل جنگ جیت لی ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں طالبان کے رہنما کے رہنما ملا فضل اللہ کی افغانستان میں ہلاکت ایک اہم کامیابی ہے۔ فضل اللہ بہت سے حملوں کے پیچھے تھا. ان کے ساتھیوں نے 2012 میں پاکستان میں اسکول کی طالب علم لڑکی ملالہ یوسف زئی کوگولی مار دی تھی۔ فضل اللہ کے پیروکار نے 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کی منصوبہ بندی کی جس میں 130 سے زیادہ اسکول کے بچے اور اساتذہ شہید ہوئے تھے۔
سفیر پاکستان احمد حسین ڈائیو نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی خواہش پے کہ افغانستان میں امن قائم ہو کیونکہ ایک مستحکم افغانستان ہمارے امن کے لیے بھی ضروری ہے۔افغانستان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہئے.
انہوان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا چھٹا بڑا ہے جس کی ستر فی صد آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے جو بہت اہم پے۔ پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے اور وہ آئی ٹی کمپنیوں کے لئے ایک بڑی مارکیٹ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور مساوات کے حوالے سے بھی بہت بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ دور جدید کے تقاضوں اور اسلامی اقدار کا حسین امتزاج ہے۔
دریں اثنا فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں پاکستانی آم نمائش اور خریداری کے لیے پیش کئے گئے جس میں مقامی باشندوں نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہیلسنکی کے معروف تجارتی اور خریداری کے سب سے بڑے مرکز میں پاکستانی آم فن لینڈ کے باشندوں کی توجہ کا مرکز تھے۔ سفیر پاکستان نے اسے مینگو ڈپلومیسی کا نام دیا۔ فن لینڈ دوسرے بڑے شہر ترکو میں پاکستان کے لیے تجارتی اور تعلیمی مواقع حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ توقع ہے کہ سفیر پاکستان کی ان کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، تعلیمی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
LINKS
https://dailyausaf.com/europe/2018-06-22/100911
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-06-23/53270/e303.gif
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-06-23/53270/e310.gif
https://goo.gl/cAYQYC
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی