ڈاکٹر محمد طاہر القادری سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اپنے یورپی ممالک کے دورہ کے دوران سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم پہنچے۔ اپنے اس دورہ میں انہوں نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے انسان کی اخلاقی او رروحانی ترقی کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے۔ رسول اکرم ﷺکے ارشاد کے مطابق مومن وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے انسان محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار اور کردار اپنانے کی ضرورت ہے۔ مسلمان اپنے اچھے رہن سہن اور اطوار سے پہنچانا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ صرف مال و دولت خرچ کرنے کا نام نہیں بلکہ اچھی بات کرنا اور دوسروں سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ ہے۔ ایک اچھا مسلمان وہ ہے جسے اس کے دوست، ہمسائے او ر رشتہ دار اچھا کہیں اور اس کے اخلاق کے گواہ ہوں اور وہ خواتین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ انہوں نے کہا اسلام امن کا دین ہے اور جو اسلام کے نام کر بے گناہوں کا خون بہائے وہ مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں بلکہ وہ دہشت گرد ہے جس کی تفصیل انہوں نے اپنے فتویٰ میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اجتماعیت کا نام ہے اور ہمیں متحد ہوکر دین کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ قبل ازیں منہاج القرآن اسٹاک ہوم کے صدر شفقت کھٹانہ نے علامہ طاہر القادری اور تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ محمد افضل فاروقی نے اس تقریب میں نظامت کے فرائض ادا کئے اور کہا ہم سب بہت خوش ہیں کہ علامہ طاہر القادری چوبیس سال بعد اسٹاک ہوم تشریف لائے ہیں۔اس اجتماع میں سویڈن بھر سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

LINKS
https://www.urduqasid.se/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%B7%D8%A7%DB%81%D8%B1-%D8%A7%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AF%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%D9%88%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D9%84/

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-08-07/57695/e310.gif

5 Aug 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)