یورپین پاکستانی مصنفین کانفرنس کل برسلز میں ہوگی
سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی) پاکستان پریس کلب بلجیم مورخہ ٨٢ جنوری کو یورپین پارلیمنٹ برسلز پریس آفس کے اشتراک سے یورپین پاکستانی مصنفین کانفرنس برسلز میں منعقدکر رہاہے۔ یہ اپنی نوعیت کی یورپ میں ہونے والی پہلی کانفرنس ہے جس میں یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی دانشور، ادیب، شاعر، مصنف اور صحافی شرکت کررہے ہیں۔ اس ادبی میلے میں یورپ میں مقیم پاکستانی ادیبوں کی لکھی گئی کتابوں کی تقریب رونمائی اور پذیرائی کی جائے گی اور مصنفین اپنی کتابوں کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی سوشلسٹ پارٹی بلجیم کے صدر فلپ مورو اور سینٹر کیتھرین مورو ہوں گی۔ یورپ کے مختلف ممالک سے شریک ہونے والی اہم مہمانوں میں برطانیہ سے احمد نظامی، فرانس سے سرفراز بیگ اور ثمن شاہ، سویڈن سے عارف محمود کسانہ، ہالینڈ سے ناصر نظامی ، ارشاد قمر بخاری اور فاروق خالدبلجیم سے مجاہد حسین ،ڈنمارک سے صدف مرزا، جرمنی سے اقبال حیدر، طاہرہ روباب، شازیہ نورین عشرت معین ظہیر، جاوید ظہیر، سرور غزالی اور بشریٰ ملک شامل ہیں۔ مقامی ادیب، صحافی اور شاعر بھی اس کانفرنس میں بھر پور شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں مشاعرہ اور پاکستانی کلاسیکی موسیقی بھی شامل ہے۔پاکستان پریس کلب بلجیم کے صدر عمران ثاقب چوہدری ، نائب صدر خالد حمید فاروقی، جنرل سیکریٹری محمد ندیم بٹ اور دیگر عہدیداران نے کانفرنس کی تیاریوں کو آخری شکل دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہ کانفرنس یورپ میں پاکستانی صحافت اور ادب کے لئے اہم کرادر ادا کرے گی۔
Links
http://dailyausaf.com/europe/2017-01-26/15896
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی