سویڈن : پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا کے زیر اہتمام یومِ آزادی اور عید الفطر
سٹاک ہوم (عارف کسانہ،نامہ نگار) پاکستان کے یومِ آزادی اور عید الفطر کے پرُ مسرت موقع کو منانے کے لیے پاکستانسکا فریننگ بوتشرکا کے زیر اہتمام فتیا میں تقریب منعقد ہوئی۔ یومِ آزادی اور عید ملن پارٹی کے مہمانانِ خصوصی سفارت خانہ پاکستان کے سبکدوش ہونے والے قونصلر امیر محمد خان، نئے آنے والے قونصلر نجیب درانی اور کمرشل قونصلر جاوید اکبر بھٹی تھے۔ علی اظہر بٹ کی تلاوت اور افضل فاروقی کی نعت سے تقریب کا آغاز ہوا۔ پاکستانی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ حیدر شکوہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یومِ آزادی اور عید کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے امیر محمد خان کی بطور قونصلر اور جاوید اکبر بھٹی کی کمرشل کونصلر کی حیثیت سے خدمات کی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے انتہائی ضرورت میں کمیونیٹی کو چھٹی والے دِن بھی سہولیات میسر کی ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے صدر برکت حسین نے بھی مذکورہ آفیسروں کی تعریف کی اوراس توقع کا اظہار کیا کہ وہ یہاں سے جانے کے بعد بھی سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی سے تعلق قائم رکھیں گے۔ امیر محمد خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ سفارت میں سویڈن میں بہت ہی اچھا وقت گذارا ہے اور وہ اچھی یادیں یہاں سے لیکر جارہے ہیں۔ انہوں نے کمیونیٹی سے اپیل کی کہ وہ نئے آنے والے قونصلر سے بھی تعان کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ کمرشل قونصلر جاوید اکبر بھٹی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سویڈن میں اپنے طویل سفارتی دور کو یادگار قرار د دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نئی خدمات حکومتِ پنجاب میں سرانجام دیں گے اور سویڈن کی پاکستانی کمیونیٹی کے لیے وہاں چشمِ براہ ہونگے۔ سفارت خانہ میں قونصلر کی نئی ذمہ داری لینے والے نجیب درانی نے کہا کہ انہوں یومِ آزادی اور عید ملن کی تقریب میںآکر اور کمیونیٹی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہر جائیز اور قانونی کام بلا تاخیر ہوتا رہے گا۔ اس موقع پر یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔
|
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی