فرحان محمود نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرلی

رائل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جسے KTH بھی کہا جاتا ہے ، سویڈن کی بین القوامی شہرت یافتہ انجنئرنگ یونیورسٹی ہے۔ اس تعلیمی ادارے کے طلبہ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا بھر میں اپنا نام پیدا ہے۔ بہت سے پاکستانی طلبہ نے بھی اس یونیوسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور انہیں میں سے ایک فرحان محمود ہیں جنہوں نے سویڈن کی اس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے توانائی کے شعبہ میں ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں توانائی کی ترسیل اور استعمال میں باہمی رابطہ اور افادیت بہتر ہوتی ہے۔ ان کی تحقیق سے توانائی کی مختلف اقسام مثلاََ پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو توانائی کی پیداوار اور ترسیل میں بہت سی تیکنیکی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے پہلے اپنی یونیوسٹی میں یہ طریقہ دریافت کیا ور پھر سوئٹزرلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں اسے ٹیسٹ کیا جو کامیاب رہا۔ پاور سسٹم میں ان کی اس اہم تحقیق سے پاکستان میں بھی توانائی کے شعبہ میں پیش آنے والے تیکنیکی مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

20 Aug 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)