عارف کسانہ نے متحدہ عرب امارات کے قائمقام سفیر کو بچوں کی کتابیں پیش کیں
سٹاک ہوم (نمائدہ خسوصی) مصنف اور کالم نگارعارف محمود کسانہ نے سویڈ ن میں متحدہ عرب امارات کے قائم مقام
سفیر محمد بن جاسم بن خلفان سے ملاقات کی اور اسلامی معلومات پر مبنی بچوں کے لئے اپنی کتاب، دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کا انگریزی اور عربی ایڈیشن پیش کیا۔ متحدہ عرب امارات کے قائم مقام سفیر محمد بن جاسم بن خلفان نے عارف کسانہ کی اس کوشش کو بہت سراہا اور کہا کہ وہ ان کے کام اور جذبہ سے بہت متاثر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ یہ کتاب اب تک پانچ زبانوں میں شائع ہوچکی ہے اور مزید زبانوں میں ترجمہ کرنے کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کتاب کے مندرجات میں بہت دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ پہلی فرصت میں اس کا مطالعہ کریں گے۔ انہوں نے اس کتاب کا پرتگالی زبان میں ترجمہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں عبور حاصل ہے ۔ سٹاک ہوم میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ بچوں کے لئے یہ کتاب نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے اردو میں شائع کی تھی جس کا انگریزی میں ترجمہ سویڈن میں پاکستان کے سابق سفیر جناب طارق ضمیر کی اہلیہ نے کیا تھا جبکہ عربی ترجمہ مشرق وسطیٰ کی ایک یونیورسٹی کے دو پروفیسروں نے کیا ہے علاوہ ازیں یہ کتاب ہندی اور نارویجین میں بھی شائع ہوچکی ہے اور ایمزون پر دستیاب ہے۔
LINKS
https://dailyausaf.com/europe/2017-11-10/60806
http://bbcurdu.us/?p=34449
http://www.karwan.no/meeting/ 44798/2017-11-11/kisana-and- uae/
http://universalurdupost. com/?cat=670
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-11-11/31688/e301.gif
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-11-11/31688/e311.gif
http://dailydastak.com/overseas2017/11/219.php
http://urdunetjpn.com/ur/2017/11/12/arif-kisana-met-uae-ambassador/
http://www.urdufalak.net/urdu/2017/11/10/78178
http://bolinternational.net/ archives/223397
http://www.rehbar.in/12112017/newsdetails.asp?parentid=66835675&boxid=742929&linkid=204787&pageNum=15
http://www.gujratlink.com/overseas/news/detail/2017-11-11(20).gif
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی