برما میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کے خلاف سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ
سٹاک ہوم (عارف کسانہ نمائندہ خصوصی ) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ یہ مظاہرہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے سویڈن کے دورہ کے موقع پر کیا گیا۔ جس وقت مظاہرین برما میں روہنگیا اقلیت پر ہونے والے مظالم کے خلاف نعرے لگارہے تھے عین اس وقت آنگ سان سوچی سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر اراکین پارلیمان سے ملاقات کررہی تھیں۔ مظاہرین نے برما میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کی تصاویراٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین جن میں خواتین بھی شامل تھیں ،ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والی زیادتیوں کا ذکر تھا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سویڈش روہنگیا ایسوسی ایشن کے صدر ابولاکلام نے کہا کی ہم سویڈن اور عالمی برادی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ برما کی حکومت پر دبائو ڈالے تاکہ وہاں روہنگا عوام پر ہونے والے مظالم بند ہوں۔انہوں نے کہا لوگ جنگلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں اور انہیں کھانے پینے اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ وہاں دہشت اور خوف کا راج ہے اور حکومتی سرپرستی میں ان پر ظلم جاری ہے۔ عالمی برادری برما کی حکومت کو اس ظلم سے روکنے کے لئے اپنا کرادر ادا کرے۔ آن سنگ سوچی جسے امن کا نوبل انعام ملا ہے وہ اس وقت اسٹیٹ کونسلر او ر حکومت کی سربراہ ہیں لیکن حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کشمیر کمیٹی سویڈن کے صدر کونسلر برکت حسین نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب روہنگا مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔قبل ازین برما کی رہنماء سوچی نے سویڈش وزیر اعظم سٹیفن لوفوین سے ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرس میں سویڈش وزیراعظم نے برما میں روہنگا مسلمانوں پر ہونے والی زیادتیوں پر سخت تشویش کا اظہا رکیا اور وہاں حلات بہتر بنانے پر زور دیا۔ سویڈش ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے برما کی رہنماء پر شدید دبائو ڈالا ہے کہ وہ ہاں حالات میں بہتری کے لئے اقدامات کریں۔
LINKS
http://dailyausaf.com/europe/2017-06-13/36118
http://epaper.dailyausaf.com/page?station_id=5&date=2017-06-14&page_id=17786
http://www.karwan.no/meeting/ 42106/2017-06-13/ demonstration/
http://bolinternational.net/ archives/195550
http://www.picss.se/urdu/archives/2234
http://www.pakbanint.com/catalog/swedan-17060217.gif
http://urdunetjpn.com/ur/2017/06/15/sweden-news-67/
http://dailydastak.com/overseas2017/june/245.php
http://www.pakbanint.com/news.php?id=14186
REPORT IN DUNYA TV
https://www.facebook.com/picss.se/videos/1385768054839275/
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی