اسلامک سرکل آف سویڈن نے سیرت النبی کانفرس منعقد کی
ربیع الاول میں دنیا بھر میں مسلمان نبی رحمت ﷺ کی ولادت باسعارد ت کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ اسٹاک ہوم کے نواحی علاقہ میسٹا میں سیرت النبی ؐ کانفرس اسی نوعیت کی ایک تقریب تھی۔ اس بابرکت تقریب کا اہتمام عاشق حسین اور ملک ذوالفقارعلی نے اپنے ساتھیوں کے تعاون سے کیا۔ سیرت النبیؐ کانفرس کا آغاز محمد احمد کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد محمد علی ضیاء نے نعت رسول مقبولؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر اسلامک سرکل آف سویڈن کے صدر میاں محمد عاقب نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت النبی ؐ کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے س ضرورت پرزور دیا کہ ہمیں اپنی زندگی کو حضورﷺ کی سیرت کے مطابق بسر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور ہمیں یورپی معاشرہ میں اپنے کردار سے یہاں کے لوگوں کو اسلام کا تعارف کرانا ہوگا۔ ہمیں اپنے بچوں اور گھروں میں اسلامی اقدار کے فروغ کے لئے توجہ دینا ہوگی۔ جب ہم سیرت النبی پر عمل کرتے ہوئے ایک اچھے انسان او ر مسلمان بنیں گے تو سویڈش معاشرہ میں مسلمانوں کا بہتر تصور سامنے آئے گا۔ کانفرس کے اختتام پر سادات صدیقی نے دعائے خیر کی۔
LINKS
http://epaper.dailyausaf.com/
http://bolinternational.net/
https://www.urduqasid.se/%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D8%A7%DA%A9-%DB%81%D9%88%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%AD%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%B3%D9%B9%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D8%AA/
Other posts
- Why Sweden has differnt Ploicy on Coronavirus
- کرونا وائرس، سائنسی، سماجی اور مذہبی انداز فکر
- آٹھ سال بعد پاکستان میں کیا دیکھا1
- اخوت کے چئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب جنوری میں سوئٹزرلینڈ اور اسکینڈے نیویا کا دورہ کریں گے۔
- دل چیر کر رکھ دیا
- (سفر حرمین کے تاثرات (حصہ دوم
- (سفر حرمین کے تاثرات (پہلی قسط
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- ہمارا سب سے بڑا مسئلہ
- پیشی